اعجاز کی مساعی جمیلہ، 80 لاکھ روپے تخمینہ سے وارڈ نمبر 18 میں سمینیٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر



اعجاز کی مساعی جمیلہ، 80 لاکھ روپے تخمینہ سے وارڈ نمبر 18 میں سمینیٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر


مالیگاؤں : 7 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے اسٹینڈنگ چیئرمین اعجاز بیگ کی مساعی جمیلہ سے وارڈ نمبر 18 میں 80 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینیٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا آغاز موصوف کے ہاتھوں کیا گیا ۔اس موقع پر اعجاز بیگ نے کہا کہ پرانے وارڈ نمبر 16 اور نئے وارڈ نمبر 18 میں روڈ کی تعمیر کیلئے ہم نے وزیر تعلیم دادا بھسے سے فنڈ کا مطالبہ کیا تھا اور ایک بجٹ تیار کرتے ہوئے روڈ کی تعمیر کیلئے انہوں نے 80 لاکھ روپے منظور کیا ۔آج اسی فنڈ سے سمینیٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کی جارہی ہے ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ اس وارڈ میں جہاں عوام نے مجھکو اور میری پارٹی کی تین سیٹیں منتخب کی ہے وہیں ہم نے اس وارڈ میں عوام کی سہولت کیلئے تمام کام مکمل کئے ہیں اور مزید عوامی کام کاج کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نسیم مینا نگری اسکول کے میدان میں ایک وسیع شادی ہال بھی تعمیر کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ وارڈ کی عوام کسی بھی مسئلہ میں ہم سے رابطہ کریں، میں اور میرا چھوٹا بھائی راجو عوامی کام کاج کیلئے ہر وقت آفس پر موجود ہیں ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ وارڈ کیساتھ ساتھ پورے شہر میں ہم کام کاج کرتے رہیں گے ۔انہوں نے عوام سے اپیل بھی کہ وہ اپنا اتی کرمن از خود نکال لیں اور دوبارہ اتی کرمن نہ کریں ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے