طلباء میں احساس ذمہ داری پیدا کرنے اے ایم ٹی کیمپس کی تعلیمی و تعمیری ترقی کیلئے پہل
میئر و ڈپٹی میئر اور کارپوریٹرس کے بیچ طلباء کی صحت مند بحث، سائکلوتھون اور صفائی مہم کا انعقاد
اے ایم ٹی کیمپس، پولس انتظامیہ، کارپوریشن کے تعاون سے انوکھا پروگرام، شرکت کی عام اپیل
مالیگاؤں : 8 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) انجمن معین الطلباء، مالیگاؤں سینئر کالج اور اے ایم ٹی اسپورٹ کلب کی جانب سے شہر میں صفائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور طلباء میں سائیکل کلچر کو فروغ دینے کے لیے ایک دو روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کالج کے پرنسپل ضیاء الرحمن زری والا نے اس طرح کی تفصیلات ایک پریس کانفرنس میں دی ۔انہوں نے بتایا کہ سنیچر (11 اپریل) کو کیمپس ایریا و اطراف کی تینوں سڑک میں صفائی مہم چلائی جائے گی اور اتوار (12 تاریخ) کو ’’سائیکلوتھون 2026‘‘ مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔موصوف نے منگل کی شب سینئر کالج کی بلڈنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخطابت کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے تعاون سے سنیچر کو مالیگاؤں سینئر کالج کیمپس علاقہ میں صفائی مہم چلائی جائے گی۔ اس مہم میں طلباء، اساتذہ، ملازمین اور رضاکار و اطراف کے 16 کارپوریٹرس حصہ لیں گے اور صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے گی۔دریں اثنا، اتوار کو منعقد ہونے والے سائیکلوتھون 2026 مقابلے میں مردوں کیلئے 18 سال سے کم اور 18 سال سے اوپر کے دو گروپ بنائے گئے ہیں۔ خواتین کے لیے الگ گروپ ہوگا۔ مردوں کے لیے چھ کلومیٹر اور خواتین کے لیے تین کلومیٹر کے سائیکلو تھون مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔مردوں کا سائیکلتھون مقابلہ اے ایم ٹی کیمپ سے شروع ہوگا اور فتح میدان، نورانی مسجد، بھکو چوک، محمد علی روڈ، قدوائی روڈ، ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر مجسمہ، چھترپتی شیواجی مہاراج مجسمہ، فلائی اوور، پیلا پمپ ، نندی والا، سردار نگر، عبداللہ نگر روڈ سے ہوتا ہوا اے ایم ٹی کیمپس میں ختم ہوگا۔اسی طرح خواتین کا مقابلہ اے ایم ٹی کیمپس سے شروع ہوگا اور سلیمانی چوک، مشاورت چوک، سردار نگر، عبداللہ نگر سے ہوتا ہوا کیمپس میں ختم ہوگا۔
مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن اور پولس انتظامیہ اس اقدام کے ساتھ تعاون کرے گی اور منتظمین نے شہر کے طلبہ، نوجوانوں اور خواتین سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔اسی طرح گیارہ اپریل کو انجمن کے طلباء محکمہ سیاسیات کی جانب سے ایک صحت مند بحث کا انعقاد کیا جائے گا جس میں لوکل باڈی کس طرح کام کرتی ہیں، کارپوریشن اور کارپوریٹرس کی کیا ذمہ داریاں ہوتی ہیں پر طلبا گروپ سوال و جواب کرینگے وہیں آبزرور پینل میں کارپوریشن کمشنر، آفیسران ،میئر و ڈپٹی میئر اور کارپوریٹرس ہونگے جو آخر میں اپنے تاثرات کا اظہار کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کا مقصد طلبا میں احساس ذمہ داری پیدا کرنا اور انہیں ذمہ دار شہری بنانا ہوگا ۔اس پروگرام کے شریک افراد و طلبا کو لکی ڈراء کے ذریعے سائکل کیساتھ دیگر انعام دیئے جائیں گے معاونین میں، ٹیسٹوفو، تکمیلی تلبینہ،منا سائکل اور عابد سوڈا والے بھی ہیں جو اپنا تعاون پیش کررہے ہیں اسی طرح امگا کی جانب سے میڈیکل ٹیم، دو ایمبولینس اور تین مقامات پر عارضی ٹینٹ لگا کر اپنی خدمات پیش کررہی ہیں ۔ضیاء الرحمن زری والا نے بتایا کہ عوام اس میں شریک ہوسکتے ہیں رجسٹریشن فری ہے جسکی لنک
https://forms.gle/2tj19VZ44VTyA62M8
https://forms.gle/ZuEjHWWRhXssNp5EA
بھی دی جارہی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com