وارڈ نمبر پندرہ میں صفائی کا مسئلہ، کارپوریشن کے پاس جے سی بی مشین میں ڈیزل کیلئے پیسہ نہیں



وارڈ نمبر پندرہ میں صفائی کا مسئلہ، کارپوریشن کے پاس JCB مشین میں ڈیزل کیلئے پیسہ نہیں


معاون کارپوریٹر جمال ناصر کا احتجاج، ایم ایل اے کی مداخلت کے بعد کارپوریشن نے دو JCB مہیا کروایا


مالیگاؤں : 29 اپریل (پریس ریلیز) وارڈ نمبر 15 میں نالوں کی صفائی کے لئے معاون کارپوریٹر جمال ناصر نے کارپوریشن کے محکمہ صحت و صفائی سے جے سی بی مشین کا مطالبہ کیا مزید اسی وارڈ میں عزیز کلو اسٹیڈیم بھی ہے جو کہ کھیل کود کیلئے مختص ہے اور اس کی چار دیواری کا کام ماضی میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے اپنے فنڈ سے کیا تھا۔ اسٹیڈیم کو کچروں اور سائزنگ کی راکھ سے ڈمپنگ گراؤنڈ بنایا جا رہا ہے جس کی صفائی کے لئے جمال ناصر بار بار کارپوریشن سے JCB کا مطالبہ کرتے رہے مگر کارپوریشن کے صفائی محکمہ ٹال مٹول کرتا رہتا ہے۔ جانکاری لینے کے بعد پتہ چلا کہ کارپوریشن کا JCB پرائیویٹ زمین کی صفائی کے لئے لیجایا جاتا ہے لیکن عوامی کاموں کیلئے ٹال مٹول کیا جاتا ہے ۔ جس سے تنگ آکر صبح نو بجے جمال ناصر اپنے دونوں بچیوں اور اپنی ٹیم کے ساتھ رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی ہدایت پر مشاورت چوک پر واقع حاضری سینٹر پہنچے اور اپنے مطالبے کو دوہرایا جس پر کارپویشن کے صفائی افسران نے JCB میں ڈیزل نہ ہونے کا بہانہ بنایا تب مشاورت چوک پر جمال ناصر نے اپنی ٹیم کیساتھ ڈیزل کیلئے سڑک پر چندہ مانگنا شروع کردیا مظاہرے کی شدت کو دیکھتے ہوئے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب خود مشاورت چوک پہنچ کر صفائی محکمہ کے ادھیکاریوں کی فون پر کلاس لی جس پر فوراً کارپوریشن کے صفائی افسران نے مطالبہ منظور کیا اور دوپہر تین بجے 2 جے سی بی اور ڈمپر مہیا کروایا جس سے بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول کا نالہ اور ایس ایس کرانہ کے پاس کا نالہ و وارڈ کے دیگر علاقوں میں صاف صفائی کا کام شروع ہوا۔ اس کام کیلئے خالد سکندر نے کارپوریشن کے اعلی افسران سے مسلسل رابطے میں رہے نیز فیضان منگل، ساجد بیرنگ والے، شاہ رخ بھوریا، انور پہلوان، ماجد گولڈن، اسرار پہلوان ، مولانا علیم فلاحی نے شانہ بشانہ ساتھ رییکر کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے