وارڈ نمبر تین میں صفائی کیلئے شام کے اوقات میں بھی اضافی دس گاڑیاں فراہم کی جائے گندگی و تعفن سے عوام پریشان



وارڈ نمبر تین میں صفائی کیلئے شام کے اوقات میں بھی اضافی دس گاڑیاں فراہم کی جائے 


گندگی و تعفن سے عوام پریشان، میونسپل کمشنر سے کارپوریٹر جاوید شیخ انیس کا مطالبہ 


مالیگاؤں : 29 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) کونارک کمپنی کو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے فضلہ جمع کرنے کے لیے فراہم کردہ گاڑیوں میں سے شام کے اوقات میں اضافی  10 گاڑیاں وارڈ نمبر تین کیلئے فراہم کی جائے۔ وارڈ نمبر تین میں روزانہ کچرا اٹھانے کے لیے صبح کے اوقات میں کچرا اٹھانے کیلئے ایک راؤنڈ ہوتا ہے، لیکن ہر گھر کا کچرا اس وقت میں نہیں اٹھایا جاتا۔ نتیجتاً، مکینوں کو اپنے گھروں کے باہر اور سڑک پر کچرا جمع کرنا پڑتا ہے۔ اس کے حل کے طور پر وارڈ نمبر 03، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی طرف سے کونارک کمپنی کو کچرا اٹھانے کے لیے فراہم کی گئی 60 گاڑیوں میں سے شام چھ بجے کے درمیان 10 گاڑیاں دستیاب کرائی جائے تاکہ وارڈ میں کچرے کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہو جائے۔اس طرح کا ایک مکتوب دیتے ہوئے وارڈ نمبر تین کے کارپوریٹر شیخ جاوید انیس نے میونسپل کمشنر سے مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کمشنر سے کہا کہ صفائی محکمہ کے متعلقہ حکام کو حکم دیا جائے کہ وہ مزید دس گاڑیاں فراہم کریں تاکہ وارڈ میں صفائی کو یقینی بنایا جاسکے ۔جاوید انیس نے کہا کہ وارڈ میں گندگی و تعفن خیز ماحول اور شدت کی گرمی سے وبائی امراض کا خدشہ ہے جس پر قابو پانے کیلئے صفائی ضروری ہے تاکہ عوام کو پریشانی سے راحت مل سکے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے