سینڈ وے بریج پر ایل ای ڈی لائٹ کی تنصیب ،سلمان شیخ سلیم کی جدوجہد کارگر


سینڈ وے بریج پر ایل ای ڈی لائٹ کی تنصیب ،سلمان شیخ سلیم کی جدوجہد کارگر


مالیگاؤں : 29 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 13 کے معاون کارپوریٹر سلمان شیخ سلیم کی جدوجہد سے سینڈ وے بریج پر ایل ای ڈی لائٹ کی تنصیب کی گئی ۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ وارڈ کی عوام ندی کراس کرکے سمکسیر و مالیگاؤں سینٹرل میں آیا جایا کرتی ہیں، رات کو کتوں کی شکایت رہی اور اسی طرح سینڈوے بریج پر شراب پی کر کچھ اوباش قسم کے افراد خواتین سے چھیڑ چھاڑ بھی کیا کرتے تھے اس کے علاوہ دیگر شکایات موصول ہونے پر ہم نے میونسپل کمشنر سے فنڈ طلب کیا اور سینڈ وے بریج پر ایل ای ڈی لائٹ کی تنصیب وارڈ کی کارپوریٹر و سلمان شیخ سلیم کے دست سے کی گئی ۔اس کام میں مجلس رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل کی سرپرستی بھی شامل رہی ۔انہوں نے کمشنر و مفتی اسمٰعیل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سینڈ وے بریج پر لائٹ کی تنصیب ہونے سے راہ گیروں خصوصاً خواتین کو مذکورہ تکالیف سے راحت ملی جس پر وارڈ کی عوام نے سلمان شیخ سلیم کا شکریہ ادا کیا ۔اس طرح کی تفصیلات بھی موصوف نے دی ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے