ڈائمنڈ لانس میں I.S.L.A.M ا.س.ل.ا.م پارٹی کا جشن فتح و تقریب عید ملن پروگرام، شہریان کو شرکت دعوت
مالیگاؤں : 19 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا (اسلام پارٹی)کی جانب سے ایک یادگار و باوقار تقریب عید ملن و جشن فتح کا انعقاد مورخہ 22 مارچ بروز اتوار کو ڈائمنڈ لانس آگرہ روڈ پر کیا جارہا ہے ۔اس طرح کی تفصیل پارٹی کے قومی و مقامی صدر نوید خطیب و اعجاز عمر نے دی ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن الیکشن میں تاریخی اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے!یہ یادگار کامیابی ہمارے نڈر رہنما اور بانی جناب آصف شیخ رشید صاحب کی ہے جن کی دور اندیش قیادت میں 35 کارپوریٹر کامیاب ہوئے۔ اس قابل فخر سنگ میل کو مکمل کرتے ہوئے مالیگاؤں میں پارٹی نے پہلی خاتون میئر کو عہدہ اقتدار پر پہنچایا ۔اس خوشی کو منانے اور ہمارے قائد کی انتھک محنت اور لگن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان عید ملن اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
تقریب کی تفصیلات:
عید الفطر کا دوسرا دن
*وقت: شام 7:00 بجے سے رات 10:00 بجے تک*
*مقام: ڈائمنڈ لان، آگرہ روڈ، مالیگاؤں 📍*
*🤝 زیر اہتمام:*
خطیب نوید مشتاق (قومی صدر) | اعجاز احمد محمد عمر (مقامی صدر) | حاجی خالد شیخ رشید (گٹ نیتا)
اسلام پارٹی مالیگاؤں کے تمام کارپوریٹروں، عہدیداروں اور کارکنوں کے ساتھ۔
نوٹ: خواتین اور بچوں کے لیے الگ الگ بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ہم یوتھ ونگ، لیڈیز ونگ، اقلیتی وقف سیل، سوشل میڈیا سیل، اور تمام خیر خواہوں کو دل کی گہرائیوں سے دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہوں اور شہر کی ترقی کے لیے جناب آصف شیخ رشید صاحب کی ان کے مشن میں حوصلہ افزائی کریں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com