مالیگاؤں کو بدنام کرنے والے کریٹ سومیا پر کارروائی کی جائے،جنم داخلے از سرنو بنا کر دیئے جائیں
مہاراشٹر اسمبلی میں سماجوادی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی کا پر زور مطالبہ
مالیگاؤں : 24 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کو روہنگیائی اور بنگلہ دیشی کے نام پر دہشت گرد کا الزام لگانے والے بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کیخلاف سرکار سخت کارروائی کرے اور مالیگاؤں شہر میں ہوئی ایس آئی ٹی کارروائی کے بعد رد کئے گئے 3400 جنم داخلوں کو از سر نو بنا کر دیئے جائیں ۔اس طرح کا پر زور مطالبہ مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے کیا ۔خیال رہے کہ ابو عاصم اعظمی سے مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی کے کنوینر آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی نے ممبئی میں ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ آپ مالیگاؤں کے اس سلگتے ہوئے مسئلہ کو اسمبلی ایوان میں اٹھائیں اور انصاف کا مطالبہ کریں ۔اس ضمن میں آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی نے ابو عاصم اعظمی کو تحریری طور پر جنم داخلہ و ایس آئی ٹی اور کریٹ سومیا کی مکمل تفصیلات پیش کی تھی جس کے چلتے ابو عاصم اعظمی نے پیر کو مہاراشٹر اسمبلی میں آواز بلند کرتے ہوئے مذکورہ مطالبہ کیا ۔اعظمی نے کہا کہ کریٹ سومیا کا الزام بے بنیاد ہے مالیگاؤں کے وزیر بھی ایوان میں موجود ہیں اور انہیں پتہ ہے کہ مالیگاؤں مجاہد آزادی کا علاقہ رہا ہے یہاں سے کوئی بھی بنگلہ دیشی و روہنگیائی اور دہشت گرد نہیں ملا ہے اس لیے کریٹ سومیا پر کارروائی کی جائے ۔ابو عاصم نے کہا کہ مالیگاؤں کے سیکڑوں بچوں کے جنم داخلے پر روک لگی ہوئی ہے اسکول جاری ہونے والے ہیں اور انکے تعلیمی نقصان کا اندیشہ ہے اس لیے ان بچوں کو بھی داخلہ بنا کر دیا جائے، ابو عاصم اعظمی کی اس نمائندگی پر مالیگاؤں مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی کے آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی نے شکریہ ادا کیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com