سوپر مارکیٹ کے پاس ٹریفک پولس کی تعیناتی کا فیصلہ ، کارپوریشن و پولس انتظامیہ کیساتھ مستقیم ڈگنیٹی کا دورہ
عیدالفطر کی خریداری کے پیش نظر آگرہ روڈ کی ٹریفک کے مسلہ کو حل کی کوشش
مالیگاؤں :9 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر شہر میں خریداری کے سبب بڑھتی ہوئی ٹریفک اور آگرہ روڈ پر سوپر مارکیٹ کے قریب لگنے والے مسلسل ٹریفک جام کے مسئلہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے یوا لیڈر مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے متعلقہ افسران کے ہمراہ موقع کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ٹریفک انسپکٹر اور پربھاگ ادھیکاری عرفان میمن کے ساتھ علاقے کا تفصیلی معائنہ کیا اور عیدالفطر کی خریداری کیلئے شہر اور بیرون شہر سے آنے والی سواریوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے متعلقہ افسران کے ساتھ ضروری منصوبہ بندی بھی کی گئی۔
مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے بتایا کہ آئندہ ایک دو روز میں اس مقام پر مناسب بریکیٹنگ (Barricading) کا انتظام کیا جائے گا اور ٹریفک کو منظم رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی، تاکہ شہریوں کو خریداری کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر عوام کو سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے اور انتظامیہ کے ساتھ تال میل کے ذریعے اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی صاحب کے ہمراہ اطہر حسین اشرفی، ابواللیث انصاری، عبدالرحمٰن انصاری، عبدالمالک بھائی سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com