اتی کرمن، ٹریفک، بلاک راستوں اور مالیاتی بجٹ پر آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی کا حکام سے تبادلہ خیال
ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کیساتھ سیکولر فرنٹ کی اہم میٹنگ، حسبِ ضرورت سخت فیصلے لینے پر اتفاق
مالیگاؤں : 9 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں برسر اقتدار سیکولر فرنٹ کام کاج کو لیکر انتہائی سنجیدہ دکھائی دے رہا ہے ۔جہاں جنم داخلہ معاملہ سے لیکر الیکشن میں کئے گئے وعدوں پر عمل آوری شروع کردی گئی ہیں وہیں اب شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کیا فیصلہ لینا ضروری ہے؟ بڑھتی ہوئی آبادی کے لحاظ سے تنگ راستوں کو کس طرح کشادہ کیا جائے؟ بلاک راستوں کو کس طرح شروع کیا جائے؟ ٹریفک کے عنوان پر کیا فیصلہ کیا جائے؟ اور اتی کرمن ہر عنوان پر بھی کس طرح کارروائی کرتے ہوئے شہریان کو مسائل سے نجات دلائی جائے؟ اسی طرح مالیاتی سال کے پیش کردہ بجٹ پر کس طرح عمل آوری کی جائے کہ شہریان کو فائدہ ہو سکے؟ ان تمام عنوان پر آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں سیکولر فرنٹ نے آج مالیگاؤں کارپوریشن کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کیساتھ ساتھ میٹنگ کی جس میں مذکورہ بالا عنوان پر سنجیدگی سے غور و خوص کرتے ہوئے تبادلہ خیال کیا گیا، اس طرح کی تفصیلات آصف شیخ نے میڈیا نمائندوں کو دی، انہوں نے کارپوریشن سے بتایا کہ یقیناً شہر ان مسائل سے نبرد آزما ہے اور انہیں حل کرنے کیلئے کارپوریشن کی باڈی کو کچھ سخت مگر اہم فیصلے لینے ہونگے۔آصف شیخ نے کہا کہ عید بعد مذکورہ مسائل کو حل کرنے کیلئے کارپوریشن حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پوری طرح تیار رہیں وہیں عوام بھی کارپوریشن کی اس مہم میں تعاون کریں ۔انہوں نے کہا کہ پرشاسک راج میں اب تک جو کچھ ہوا وہ ہوگیا لیکن اب عوامی باڈی اقتدار میں ہے اور کارپوریشن کو چاہیے کہ وہ باڈی کیساتھ تال میل بنا کر شہریان کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں، انہوں نے کہا کہ اگر کارپوریشن تعاون نہیں کرتی ہے تو پھر باڈی کو حاصل اختیارات سے انکے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا ۔اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ کارپوریشن میں کام کررہے 500 مان دھن ملازمین کے کام کاج کا جائزہ بھی لیا جائے گا اور انہیں کام کرنے پر مجبور کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ یہ ملازمین کس طرح کام کرتے ہیں اور کہاں انکی ڈیوٹی ہے اس پر بھی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا، اس میٹنگ میں کارپوریشن حکام کیساتھ سیکولر فرنٹ کے کارپوریٹرس بھی موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com