اعجاز بیگ نے بچائی کانگریس کی ساکھ، مالیگاؤں کارپوریشن میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین منتخب



اعجاز بیگ نے بچائی کانگریس کی ساکھ، مالیگاؤں کارپوریشن میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین منتخب



ا.س.ل.ا.م پارٹی و سماجوادی کیساتھ کانگریس کا بھی جھنڈا کارپوریشن میں لہرایا، تعمیری کام کرنے کا عزم 


مالیگاؤں : 10 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پر جہاں اسلام پارٹی نے میئر اور سماجوادی پارٹی نے ڈپٹی میئر کا عہدہ حاصل کر کارپوریشن اپنا جھنڈا لہرایا ہے وہیں اب کانگریس پارٹی نے بھی کارپوریشن میں اپنا پرچم باقی رکھنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق سیکولر فرنٹ کو اقتدار سازی کیلئے کانگریس پارٹی نے حمایت دی اور کانگریس کو دس مارچ کے دن مالیگاؤں میں اپنی ساکھ بچانے کا موقع مل گیا ہے، خیال رہے کہ اقتداری سازی کیلئے کانگریس نے بی جے پی سے اگھاڑی بنائی تھی لیکن کانگریس کے ریاستی و ضلعی صدر نے ایکشن لیتے ہوئے اعجاز کو شوکاز نوٹس بھیجا تھا جس پر اعجاز بیگ نے بی جے پی سے اتحادی گٹ کو ختم کردیا تھا اور یہی کانگریس پارٹی کے مقامی صدر اعجاز بیگ نے مالیگاؤں میں گرتی ہوئی کانگریس کی ساکھ کو بچانے کا کام کیا ہے جو آج کانگریس پارٹی کو اسٹینڈنگ کمیٹی جیسا پاور فل عہدہ ملا ہے یہ یقیناً اعجاز بیگ کی ہی حکمت عملی کا نتیجہ ہے کہ کانگریس آج مالیگاؤں میں جو کچھ بھی ہے وہ اعجاز بیگ کی وجہ سے ہی ہے۔کانگریس پارٹی سے اعجاز بیگ اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے ۔دس مارچ کو مالیگاؤں کارپوریشن میں ضلع کلکٹر آیوش پرساد نے بطور پریسائڈنگ آفیسر پہنچ کر اسٹینڈنگ کمیٹی چئیرمین چناؤ کا انعقاد کیا جس میں اعجاز بیگ بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے۔اس موق پر اعجاز بیگ نے کہا کہ ہم تعمیری کام سے ہی جانے جاتے ہیں اور مزید کام کرنے کا عزم انہوں نے ظاہر کیا ۔اعجاز بیگ نے اتی کرمن کیخلاف سخت اقدامات کرنے کا بھی عندیہ ظاہر کیا ہے ۔انہوں نے اسلام پارٹی کے آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی کا بھی شکریہ ادا کیا ۔اعجاز بیگ کو عہدہ ملنے پر شہر کی تعلیمی، سیاسی و سماجی شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے