اسٹینڈنگ کمیٹی، خواتین و اطفال کمیٹی سمیت دیگر کمیٹیوں کے چناؤ کی تاریخ کا اعلان


اسٹینڈنگ کمیٹی، خواتین و اطفال کمیٹی سمیت دیگر کمیٹیوں کے چناؤ کی تاریخ کا اعلان 




ضلع کلکٹر ایوش پرساد پریسائڈنگ آفیسر نامزد، ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر پروین گوڈام کا مکتوب جاری 



مالیگاؤں : 4 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ)حکومت کے محکمہ شہری ترقی کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اور میونسپل کارپوریشن کی دیگر کمیٹیوں کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں کے انتخاب کے لیے پریزائیڈنگ افسر کی تقرری اور مذکورہ چناؤ کیلئے دن،تاریخ اور وقت کا تعین کرنے کے لئے ڈویژنل کمشنر نے ناسک ڈیوژن کی میونسپل کارپوریشن کمشنر کے نام ایک مکتوب جاری کیا ہے ۔اسی کے تحت کمشنر، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی موصول درخواست کی روشنی میں کارپوریشن سے کہا گیا ہے کہ وہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اور خواتین و اطفال کی بہبود کمیٹی کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین و دیگر کمیٹی کے عہدوں کے انتخاب کے لیے میٹنگ کی تاریخ، دن اور وقت طے کرے۔ڈویژنل کمشنر نے مکتوب جاری کرتی ہوئے کہا کہ  حکومت کے نوٹیفکیشن کے سیکشن 07 کے مطابق،اسٹینڈنگ کمیٹی، خواتین و اطفال فلاح و بہبود کمیٹی،ٹرانسپورٹ کمیٹی، وارڈ کمیٹیوں کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدہ کے انتخاب کے لیے منعقدہ میٹنگ کے صدر آیوش پرساد، ضلع کلکٹر ناسک، ڈویژنل کمشنر کے نمائندے کے طور پر ہونگے ۔ 

اس مکتوب کے مطابق اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین اور خواتین و اطفال و فلاح و بہبود کمیٹی کے چیرمین اور ڈپٹی چیرمین کے عہدہ کے انتخاب کے لیے میٹنگ 10 مارچ کو سہ پہر 3 بجے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے جنرل بورڈ میٹنگ ہال میں منعقد کی جائے اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین کے عہدہ کے انتخاب کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد چیرمین، ڈپٹی چیرمین کا چناؤ کیا جائے اور ہم خواتین کے انتخابی عمل کے مطابق کمیٹی کے قواعد و ضوابط کے مطابق چیئر مین، ڈپٹی چیرمین اور دیگر چیئر مین کا انتخاب کریں۔پریزائیڈنگ آفیسر اس میٹنگ کی کارروائی کو مہاراشٹر گورنمنٹ گزٹ کے مطابق سختی سے عمل میں لائیگا ۔اس طرح کی تفصیلات  پروین گوڈام ڈویژنل کمشنر ناسک نے آج چار مارچ کو جاری کی ہے،اس مکتوب کی ایک ایک کاپی آیوش پرساد، ضلع کلکٹر ناسک کمشنر، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن، مالیگاؤں میونسپل سکریٹری، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن، مالیگاؤں اور معلومات کے لیے ایڈیشنل چیف سکریٹری، شہری ترقی محکمہ، نوی-2، منترالیہ، ممبئی کو بھی روانہ کی گئی ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے