اسٹینڈنگ کمیٹی چئیرمین چناؤ کیلئے سیکولر فرنٹ کی جانب سے اعجاز بیگ نے پرچہ نامزگی حاصل کیا
مالیگاؤں: 5 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی سب سے طاقتور کہلانے والی کمیٹی اسٹینڈنگ کیلئے مہاراشٹر کے محکمہ شہری ترقیات کے حکمنامہ کی تو روشنی میں ڈویژنل کمشنر ناسک ڈیوژن پروین گوڈام کی ہدایت پر چناؤ کی تاریخ کا اعلان گزشتہ کل چار مارچ کو کیا گیا جس کے مطابق اسٹینڈنگ کمیٹی والے دیگر کمیٹیوں کے چیرمین چناؤ 10 مارچ کو کارپوریشن کے جنرل بورڈ میٹنگ ہال میں ہونگے۔اسی ضمن میں پریسائڈنگ آفیسر کے طور پر ضلع کلکٹر آیوش پرساد کو نامزد کیا گیا ہے وہیں ۔اس سلسلے میں ڈویژنل کمشنر کی ہدایت پر مالیگاؤں کارپوریشن کے شہر سیکرٹری ساجد انصاری نے اپنے آفس سے چیرمین و نائب چیرمین چناؤ میں حصہ لینے والے امیدواروں کو پرچہ نامزدگی فروخت کرنے کا عمل شروع کیا ہے، اس چئیرمین چناؤ کیلئے مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کی جانب سے کانگریس پارٹی کے مقامی صدر و کارپوریٹر اعجاز بیگ عزیز بیگ نے آج سیکولر فرنٹ میں شامل I.S.L.A.M پارٹی کی میئر نسرین شیخ و گٹ نیتا خالد حاجی اور سماجوادی پارٹی کے گٹ نیتا مستقیم ڈگنیٹی و کارپوریٹر رفیق شیخ افضل،کارپوریٹر شاہین الطاف بیگ، حاجی رضوان شیخ رشید کے ساتھ شہر سیکرٹری آفس سے چیرمین چناؤ کیلئے پرچہ نامزدگی حاصل کیا۔کارپوریشن پر میئر و ڈپٹی میئر بنانے کے بعد اب سیکولر فرنٹ اسٹینڈنگ کمیٹی چئیرمین بنانے جارہا ہے، اور اس کیلئے کانگریس کے اعجاز بیگ کا نام فائنل کیا گیا ہے ۔اس طرح کی تفصیلات اعجاز بیگ نے دی۔اعجاز بیگ اسٹینڈنگ چیئرمین منتخب ہوتے ہیں تو یہ بھی انکا ایک ریکارڈ ہوگا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com