حملہ آور شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، دھولیہ پولس حکام سے آصف شیخ کی ملاقات و مطالبہ



حملہ آور شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، دھولیہ پولس حکام سے ملاقات و مطالبہ 



تبلیغی جماعت کے ساتھیوں کی عیادت کرنے دھولیہ پہنچے آصف شیخ


مالیگاؤں :4 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ روز مالیگاؤں سے دھولیہ جارہے تبلیغی جماعت کے ساتھیوں پر چند شرپسندوں نے حملہ کردیا جس میں تین جماعت کے ساتھی شدید زخمی ہوگئے ۔یہ واردات اروی کے پاس پیش آئی جس کی اطلاع ملتے ہی جہاں پولس حکام نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مقدمہ درج کر فرقہ پرستوں کو گرفتار کیا ۔وہیں آج مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی و اسلام پارٹی کے بانی و قائد آصف شیخ نے دھولیہ دورہ کرتے ہوئے حملہ میں زخمی ساتھیوں کی عیادت کی ۔انکے اہل خانہ سے ملاقات کی اور دھولیہ شہر کے شفاء ہاسپٹل میں زخمیوں سے بھی بات چیت کی ۔اس کے بعد آصف شیخ دھولیہ ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ سے ملنے پولس ہیڈ کوارٹر پہنچے ۔یہاں آصف شیخ نے میمورنڈم دیتے ہوئے پولس حکام سے مذکورہ مآب لنچنگ کرنے والے فرقہ پرستوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر دھولیہ پولس نے اب تک کی کارروائی آصف شیخ کو بتائی اور کہا کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔اسی طرح آصف شیخ نے ایک گمشدہ بچے کی تلاش کے تعلق سے بھی ایس پی سے تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر دھولیہ شہر اسلام پارٹی کے کوآرڈینیٹر وسیم اکرم انصاری و دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔یہاں آصف شیخ نے کہا کہ ہمیں پولس انتظامیہ و قانون پر اعتماد ہے اور امید کرتے ہیں کہ پولس فرقہ پرستوں کو سخت سزا دیگی ۔اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ ہم دھولیہ شہر میں بھی جلد ہی ایس آئی آر ہیلپ لائن سینٹر شروع کرینگے تاکہ عوام کی مدد ہوسکے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے