خواتین و اطفال کمیٹی کی چیئرمین طاہرہ شیخ اور وائس چیئرمین سلمہ بانو منتخب
مالیگاؤں : 10 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں اقتدار حاصل کرنے والی اسلام پارٹی نے میئر کے بعد اب خواتین و اطفال کمیٹی کی اقتدار پر بھی قبضہ حاصل کرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق ضلع کلکٹر آیوش پرساد نے دس مارچ کو مالیگاؤں کارپوریشن کے جنرل بورڈ ہال میں خواتین و اطفال کمیٹی کے چیرمین و نائب چیرمین چناؤ کا انعقاد کیا ۔اس موقع پر کمیٹی کے ممبران و کمشنر اور کارپوریشن کے شہر سیکرٹری موجود تھے ۔خیال رہے کہ اسلام پارٹی سے طاہرہ شیخ و سلمہ شفیق نے فارم حاصل کیا اور کارپوریشن میں جمع کیا تھا لیکن آخری وقت تک انکے مدمقابل کسی نے عریضہ فارم نہیں داخل کیا تھا جس کے سبب یہ بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئیں لیکن قانونی مراحل کی خانہ پری کرنے اور چناؤ کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے ضلع کلکٹر آیوش پرساد نے بطور پریسائڈنگ آفیسر اپنے فرائض انجام دیئے ۔اس موقع پر انہوں نے طاہرہ شیخ رشید کو خواتین و اطفال کمیٹی کے چیرمین اور سلمہ بانو کو وائس چیرمین منتخب کیا اور سرٹیفکیٹ سے نوازا ۔یہاں طاہرہ شیخ کی آنکھوں میں آنسو جھلک گئے جب انہوں نے اپنے مرحوم شیخ رشید کی یاد کی ۔موصوفہ نے کہا کہ ہم نے ہی مالیگاؤں میں تعمیری کام کئے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے ۔اس موقع پر انہوں نے اسلام پارٹی و سماجوادی اور کانگریس پارٹی کے لیڈران و کارپوریٹرس کا شکریہ ادا کیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com