کیا ووٹرس کے نام لسٹ سے حذف کئے جائیں گے؟ بی ایل اوز کو ویریفیکشن کیلئے پرانت کی ہدایت، آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی پرانت آفس پہنچے


کیا ووٹرس کے نام لسٹ سے حذف کئے جائیں گے؟ بی ایل اوز کو ویریفیکشن کیلئے پرانت آفیسر کی ہدایت


 آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی پرانت آفس پہنچے، ایس آئی آر پر تبادلہ خیال،نام کٹ نہ کرنے کا مطالبہ 



بی ایل اوز اور ووٹرس آپس میں تال میل بناتے ہوئے ایس آئی آر کی ابتدائی معلومات مکمل کریں




مالیگاؤں :11 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) یکم اپریل سے ایس آئی آر کے سروے کی گونج سنائی دے رہی ہے اور اس کیلئے ابتدائی معلومات بنام عوام کی 2002 کی ووٹر لسٹ سے میپنگ کا کام جاری ہے اس کام کو بی ایل اوز انجام دے رہے ہیں ۔وہیں جنم داخلہ معاملہ جن افراد کے جنم داخلے رد کر دیئے گئے ہیں انکے نام ووٹر لسٹ سے حذف کئے جائیں اس طرح کا مطالبہ کریٹ سومیا نے مہاراشٹر الیکشن کمشنر و ضلع کلکٹر ناسک و مالیگاؤں کے پرانت افسر سے کیا تھا اور کہا تھا کہ ایس آئی آر میں انکے نام شامل نہ کئے جائیں ۔اس ضمن میں کریٹ سومیا نے 70 افراد (ووٹرس) کے نام پرانت آفیسر کو دیئے تھے کہ انکے جنم داخلے رد ہوئے ہیں ان پر بھی کارروائی کی جائے لیکن پرانت آفیسر نے اس عمل سے پہلے مذکورہ ووٹرس کے ویریفیکشن کیلئے بی ایل اوز کو ہدایت دی کہ جنکے جنم داخلہ رد ہوئے ہیں انکے نام ووٹر لسٹ میں موجود ہیں تو انکے کاغذات میں لائٹ بل، راشن کارڈ ،گزشتہ ووٹر لسٹ میں شامل نام کی زیراکس کاپی، وغیرہ کئی کاغذات طلب کر انکے جمع کرنے کا حکم دیا ہے اور بی ایل اوز اس کام کو انجام دے رہے ہیں وہیں عوام کو بھی چاہیے کہ وہ بی ایل اوز کیساتھ تعاون کریں اور اپنی معلومات جمع کریں تاکہ انکے نام کٹ نہ ہوسکے ۔جب اسکی اطلاع مالیگاؤں مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی کو ملی تو فوری طور پر آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی پرانت آفیسر سے ملاقات کرنے پہنچے اور اس ضمن میں تبادلہ خیال کیا تب پرانت آفیسر نے کہا کہ کسی کا نام لسٹ سے نکالا نہیں جائے گا، ایسے 70 افراد کی معلومات اپڈیٹ کی جارہی ہے کہ آیا وہ اوریجنل ووٹرس ہیں ۔آصف شیخ نے اس موقع پر کہا کہ پرانت آفیسر ایس آئی آر کے تعلق سے تمام سیاسی جماعتوں کی میٹنگ طلب کریں اور عوام کو بتائیں کہ ایس آئی آر میں کیا کیا کاغذات لگنے والے ہیں تاکہ عوام کی مدد کی جسکے ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر ابتدائی کام ایس آئی آر پر شروع ہوگیا ہے اور ہم نے ایس آئی آر ہیلپ لائن سینٹر شروع کیا ہے مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی شہریان کیساتھ پوری طاقت سے کھڑی ہے تاکہ کسی شخص کا بھی نام ووٹر لسٹ کاٹا نہ جاسکے ۔اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ پرانت آفیسر نے جنم داخلہ رد ہونے والے افراد کی معلومات جمع کرنے کی ہدایات دی ہے اور بی ایل اوز یہ کام کررہے ہیں ہم نے پرانت آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ ویریفیکشن کے بعد بھی کسی کا نام کٹ نہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم آخری تک عوام کیلئے لڑنے کیلئے تیار ہیں اور ہم ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ایس آئی آر میں عوام کو پریشانی نہ ہو سکے ۔اس موقع پر ایڈوکیٹ توصیف شیخ و اطہر حسین اشرفی بھی موجود تھے ۔وہیں کچھ بی ایل اوز نے نمائندہ بیباک سے کہا کہ ہم پوری دیانت داری سے قوم کے اس اہم کام کو انجام دینے کی کوشش کررہے ہیں اب عوام کو بھی اس میں تعاون کرنا چاہیے ۔بی ایل اوز کو کہنا کہ عوام اپنے اپنے علاقوں کے بی ایل اوز کیساتھ تعاون کریں، جو کاغذات وہ طلب کریں اسے فوری طور پر فراہم کیا جائے تاکہ ایس آئی آر کے کام کو بروقت اور درست کیا جاسکے ۔وہیں بی ایل اوز کو بھی چاہیے کہ وہ قوم کے اس اہم کام کو بہتر طریقے سے انجام دینے کی کوشش کریں، جو لوگ ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں گھر شفٹ کر چکے ہیں وہ اپنی معلومات لیکر اپنے اپنے بی ایل اوز سے رابطہ کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے