دس لاکھ روپے کے ایم ایل اے فنڈ سے دس ہیوی پول و دس اسٹریٹ لائٹ کی تنصیب، مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ہاتھوں افتتاح
تعلیمی شعبے کیساتھ جلد ہی مزید بنیادی سہولیات کی فراہمی MLA فنڈ سے میسر کروائیں گے : مفتی اسمٰعیل قاسمی
مالیگاؤں: 31 مارچ ( پریس ریلیز ) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل قاسمی کی نمائندگی تیسری ٹرم سے مسلسل عوامی کاموں کیلئے کوشاں ہیں مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA کے آمدار فنڈ سے خلیل ہائی اسکول کے گیٹ سے لیکر ہارون حمال کے گھر تک 6 ہیوی پول اور اسٹریٹ لائٹ لگایا گیا الحمد اللہ وارڈ نمبر 15 محمد آباد کی مین روڈ خلیل ہائی اسکول سے لیکر ہارون حمال کے گھر تک 6 پول اور اسٹریٹ لائٹ جوکہ آمدار فنڈ سے عتیق سر کی دلچسپی سے اور تانے ماما اور آصف بنداس کی جدوجہد کوشش سے یہ کام الحمد اللہ پایہ تکمیل تک پہچا الحمد اللہ 30 مارچ 2026 بروز اتوار کو اسکا افتتاح رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل کے ہاتھوں روشن کرتے ہوئے کیا گیا۔ اسی کے ساتھ آواڑی نالہ مسجد حاجی انور سے صابن فیکڑی نیا آگرہ روڈ ہائی وے پر 4 پول اور لائٹ لگایا گیا۔ ان 10 پول اور لائٹ کے لئے حاجی خالد سنکدر کی بھی معاونت قابل ستائش رہی۔ ٹوٹل 10 لاکھ آمدار فنڈ سے دونوں مقامات پر پول اور لائٹ کا کام انجام پذیر ہوا۔ اس کام میں حافظ عبداللہ فیصل کی خصوصی دلچسپی و معاونت رہی ہے اس موقع پر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے میڈیا میں تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں محمد آباد کی خستہ حالی سے عوام بہت پریشان تھی بارش اور غیر بارش کے ایام میں گٹروں کا گندا پانی روڈ راستوں پر موجود رہتا تھا یہاں پانی کی نکاسی کیلئے برسوں پرانا مسئلہ ہم نے انڈر گراؤنڈ پائپ لائن ڈال کر حل کیا عوام کو بڑی راحت پہنچائی ہے شہر میں تعلیمی شعبے کیساتھ جلد ہی بنیادی سہولیات کی فراہمی میسر کروائیں گے ہماری کوشش ہے کہ عوامی توقعات پر پورا اترے گے اور شہر کا ناک نقشہ بدل دیں گے ان شاء اللہ ہم اہلیان محمد آباد مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور مبارکباد دیتے ہیں اور عتیق سر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ساتھ ہی آصف بنداس اور تانے ماما کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں اور مبارکباد پیش کرتے ہیں اس موقع پر آصف سر، ہارون حمال، حاجی فیضان گولڈن، محمد اسمعیل پٹیل مقادم، حاجی فرحان گولڈن، شعیب گولڈن، اظہر بھائی آن لائن سروس، منا بھائی، جمیل بھائی، وسیم خان، جبار بھائی، نہال مقادم، فضل القدیر، آمین بھیا، نہال سردار، لئیق احمد، مشتاق ناٹے، یاسین رکشے والے، محمد خالد بڑے چچا، غوث بھائی، واحد رکشہ والا، ستار بابا، تجمل بھائی، الطاف احمد، وحید دریائی، جمیل ملا، واہلیان وارڈ نمبر 15 کے سرکردہ افراد موجود تھے.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com