مالیگاؤں : بیداری کے باوجود 40 بی ایل اوز کی میپنگ زیرو فیصد ، ایس آئی آر کا مرحلہ انتہائی سنگین، عوام پریشان



مالیگاؤں : بیداری کے باوجود 40 بی ایل اوز کی میپنگ زیرو فیصد ، ایس آئی آر کا مرحلہ انتہائی سنگین، عوام پریشان



مالیگاؤں : 31 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر سینٹرل و آؤٹر حلقہ اسمبلی میں ایس آئی آر شروع ہونے والا ہے اور اس کیلئے پہلے سے تیاری بنام مپینگ شروع ہوگئی ہے شہر کے سیکڑوں بی ایل اوز کے کام 70 سے 90 فیصد مکمل ہوچکے ہیں ۔رمضان المبارک کے ایام سے ہی یہ بی ایل اوز اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جس کے سبب انکی ووٹر لسٹ سیکڑوں ووٹرس کے میپنگ پورے تقریباً مکمل طور ہوچکے ہیں لیکن حیرت کی بات ہے کہ لاکھ بیداری کے باوجود مالیگاؤں شہر میں اب بھی 40 بی ایل اوز ایسے ہیں جنکے کام صفر فیصد ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔ناسک ضلع ڈپارٹمنٹ سے جاری تفصیلات کے مطابق ضلع کے اسمبلی حلقوں کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کس حلقے میں کتنے بی ایل اوز نے میپنگ کتنے فیصد کئے ہیں ۔ریکارڈ کے مطابق مالیگاؤں آؤٹر میں 351 بی ایل اوز میں سے 32 بی ایل اوز نے کوئی کام نہیں کیا ہے اسی طرح مالیگاؤں سینٹرل کے 343 بی ایل اوز میں سے 8 بی ایل اوز نے بھی اب تک کوئی  مپینگ نہیں کی ہے، اس کے علاوہ دیولالی کے 9، ڈنڈوری کے 6 اور ایولہ 4 ،ناسک سینٹرل 4 ،سنر 3 اور نپھاڑ ایک ۔اس طرح پورے ضلع کے 67 بی ایل اوز نے میپنگ کے کام کو کچھ بھی انجام نہیں دیا ہے انکے کام زیرو فیصد ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔ان سب کے چلتے عوام پریشان ہیں، در در بھٹک رہے ہیں، شہر میں جاری ایس آئی آر ہیلپ لائن سینٹر کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن بی ایل اوز کا کوئی پتہ نہیں ہے ۔آنے والے دنوں میں ایس آئی آر کا مرحلہ انتہائی سنگین ہوسکتا ہے لہٰذا لیڈران اور عوام کو بیدار رہنا ضروری ہے ۔ایک اطلاع کے مطابق جن کی میپنگ ہوجائے گی انہیں ایس آئی آر میں کوئی کاغذات دینے کی ضرورت نہیں ہے وہ اوریجنل اور ہندوستانی ووٹر کہلانے کے قابل مانے جائیں گے لیکن جنکی میپنگ نہیں ہوگی انہیں اصل ووٹر ثابت کرنے کیلئے کاغذات پیش کرنا ہوگا اور انکی انکوائری ہوگی اس کے بعد شنوائی ہوگی اور پھر انکے نام بڑی مشکل سے ووٹر لسٹ میں شامل کئے جائیں گے لہذا آنے والے پریشانی سے محفوظ رہنے کیلئے آج ہی اپنی ووٹ کی میپنگ کروائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے