ایس آئی آر کیلئے عوام پریشان اور ایل اوز کی لاپرواہی، پرانت و تحصیلدار آفیسر سے سیکولر فرنٹ کی ملاقات



ایس آئی آر کیلئے عوام پریشان اور ایل اوز کی لاپرواہی، پرانت و تحصیلدار آفیسر سے سیکولر فرنٹ کی ملاقات


کارپوریشن کی اسکولوں سے ہیلپ لائن سینٹر شروع کرنے و خصوصی فنڈ فراہم کرنے پر غور، عوام بیدار رہیں 


اسلام پارٹی کے ساتھ ہی اب  سماجوادی پارٹی بھی ایس آئی آر ہیلپ لائن سینٹر شروع کریگی، مقامی ایم ایل اے کام چور 




مالیگاؤں : 25 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے اسپیشل انٹینسیو ریوژن SIR (ووٹر لسٹ خصوصی نظر ثانی) کے کان کا آغاز یکم اپریل سے شروع ہورہا ہے اور اس سے قبل ووٹر لسٹ سے میپنگ کا عمل جاری ہے جو شہر کے بی ایل اوز کررہے ہیں ۔2002 کی ووٹر لسٹ سے نام میچ کرکے میپنگ کیا جارہا ہے مالیگاؤں شہر کے سینٹرل حصے میں بی ایل اوز اپنا کام مکمل کرنے کیلئے رمضان المبارک اور عید کی تعطیلات میں بھی کام کرتے نظر آئے لیکن مالیگاؤں اؤٹر بالخصوص دیانہ، رمضان پورہ، درے گاؤں اور مالدہ جیسے مضافات کے علاقوں میں بی ایل اوز لاپرواہی کررہے ہیں عوام پریشان ہیں ۔جسے دیکھتے ہوئے مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کے آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی اور شان ہند سمیت دیگر کارپوریٹرس و ذمہ داران کے وفد نے آج مالیگاؤں شہر کے پرانت آفیسر و تحصیلدار سے ملاقات کرتے ہوئے مذکورہ شکایت کو پیش کیا جس پر پرانت آفیسر نے دیانہ مالدہ اور مالدہ و درے گاؤں کے بی ایل اوز کو ہدایت دی اور انہیں فوری طور پر عوام کی ووٹ میپنگ کرنے کا حکم دیا ورنہ کارروائی کا انتباہ بھی دیا ۔اس موقع پر آصف شیخ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے میپنگ کیلئے 31 مارچ آخری تاریخ متعین ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اس تاریخ کو مزید بڑھایا جائے اور اس کیلئے ریاستی و مرکزی الیکشن کمیشن تک مالیگاؤں کی عوام کیلئے نمائندگی کی جائے ۔آصف شیخ نے شہریان کو بیدار رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ جو بی ایل اوز لاپرواہی کررہے ہیں ہم انکے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرینگے لہذا اس کام کو پوری ایمانداری سے انجام دیا جائے ۔وہیں آصف شیخ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مفتی اسمٰعیل کام چور ہیں وہ عوام کو گمراہ کررہے ہیں اگر ان میں کام کرنے کا جذبہ ہوگا تو وہ مرکزی الیکشن کمیشن سے آرڈر لائے ۔اسی طرح انہوں نے کہا کہ فرقہ پرستوں کی کئی نظر مالیگاؤں پر لگی ہوئی ہے ایس آئی آر کے سروے میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں لیکن ہم عوام کے سروے کو مکمل کروانے کی پوری کوشش کررہے ہیں ۔اسلام پارٹی اور سماجوادی پارٹی ایس آئی آر ہیلپ لائن سینٹر سے عوام کی مدد کررہی ہے۔یہاں مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ سماجوادی پارٹی جمعہ سے عبد اللہ نگر، اسلام پورہ، نیا پورہ سمیت دیگر علاقوں میں اپنا ہیلپ لائن سینٹر شروع کررہی ہیں تاکہ عوام کو آسانی ہوسکے وہیں شان ہند ڈپٹی میئر نے کہا کہ کارپوریشن کے بہت سارے ٹیچر بھی بی ایل اوز ہیں ہم انکے لئے ہیلپر فراہم کرینگے اور وقت پڑا تو کارپوریشن کی اسکولوں میں ایس آئی آر ہیلپ لائن سینٹر شروع کرینگے وہیں اس کام کیلئے عوام کی راحت کیلئے ممکن ہوا تو فنڈ بھی فراہم کرینگے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے