مفتی اسمٰعیل پر لگا تین کروڑ روپے بدعنوانی کا الزام ، ایم ایل اے اور ٹھیکہ دار پر مقدمہ درج کیا جائے، مستقیم ڈگنیٹی کی مع اسکرین پریس کانفرنس
پرائمری طلباء کیلئے خریدے گئے چار کروڑ کے انٹریکٹیو ڈیجٹل بورڈ میں خرد برد!
وزیر اعلیٰ و کمشنر سے کارروائی کا مطالبہ ، وقت پڑنے پر اسٹینڈنگ کمیٹی میں تجویز لینے کا اظہار
مالیگاؤں : 26 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں بدعنوانی کا معاملہ اجاگر ہونا اب کوئی نئی بات نہیں رہ گئی ہے کیونکہ ہر گزرتے دن کہیں نہ کہیں سے بدعنوانی کی بو سامنے آتی ہیں اور کچھ وقت کے شور شرابے کے بعد معاملہ تھم جاتا ہے لیکن حیرت اس بات پر ہوتی ہے جب شہر کی معتبر شخصیت پر بھی اس طرح کے الزام لگتے ہیں تو یقیناً یہ تشویشناک بات ہوجاتی ہے ۔تفصیلات کے مالیگاؤں شہر کے رکن اسمبلی جو حسن اتفاق سے مفتی و امام بھی ہیں پر بدعنوانی کا سنگین الزام لگا ہے ۔اس ضمن میں سماجوادی پارٹی کے یوا نیتا کارپوریٹر مستقیم ڈگنیٹی نے اپنے مکان پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے مفتی اسمٰعیل پر ایم ایل اے فنڈ میں چوری کرنے کا الزام لگایا ہے م۔مستقیم ڈگنیٹی نے اسکرین پر بتایا کہ کارپوریشن کی ویب سائٹ اور مہاراشٹر گورنمنٹ کی ویب سائٹ پر تمام ٹینڈر اپلوڈ کئے جاتے ہیں اسے نظر انداز کر الگ سے ایک آئی ڈی بنائی گئی اور اس پر ایم ایل اے فنڈ سے طلب کردہ ٹینڈر کو اپلوڈ کیا گیا جسے ایک ریموٹ کے ذریعے دکھایا جاتا ہے اور چھپایا جاتا ہے تاکہ کچھ مخصوص لوگ ہی دیکھ سکتے ہیں اور اس ٹینڈر میں میونسپل پرائمری اسکولوں کے طلباء کیلئے طلب کردہ انٹریکٹیو ڈیجٹل بورڈ کی قیمت پانچ لاکھ بتائی گئی ہے جبکہ اصل قیمت ایک لاکھ ایک لاکھ 19 ہزار روپے سرکاری ویب سائٹ پر موجود ہیں اور اگر تعداد میں خریدا جاتا ہے تو اسکی قیمت مزید کم ہوسکتی ہے لیکن ایسا نہ کرتے ہوئے مفتی اسمٰعیل نے اس کام کیلئے چار کروڑ روپے کا ایم ایل اے فنڈ فراہم کیا اور دو کروڑ کے بورڈ طلب کر اسکولوں میں لگایا بھی جاچکا ہے اب مزید دو کروڑ روپے کے بورڈ منگوائے جارہے ہیں لیکن اس کام میں تین کروڑ روپے کی لوٹ کھسوٹ کی گئی ہے اس طرح الزام مستقیم ڈگنیٹی نے لگایا انہوں نے بتایا کہ ہم سمجھتے تھے کہ موجودہ ایم ایل اے مسٹر 20 پرسنٹ ہیں لیکن 80 فیصد سے زیادہ ایم ایل اے فنڈ میں غبن کر انہیں اب ماسٹر چور کا لقب دیا جانا چاہیے، مستقیم ڈگنیٹی نے میڈیا نمائندوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ چار کروڑ روپے کے ایم ایل اے فنڈ کے ٹینڈر میں ڈسپلے بورڈ کی قیمت 5 لاکھ پکڑی گئی جبکہ سرکاری جیم پورٹل پر اسکی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار بتائی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کارپوریشن کے اسکول بورڈ کا یہ پہلا ٹینڈر ہے جس میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی ہوئی ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے وزیر اعلیٰ اور کمشنر سے جانچ کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے ٹھیکہ دار، موجودہ ایم ایل اے پر مقدمہ درج کرنے کی کارروائی کا مطالبہ کیا،عوام سے اپیل کی کہ وہ پیوپل لنک ڈسپلے بورڈ کی قیمت کیا یے، چیک کر سکتے ہیںچار کروڑ کے کام میں تین کروڑ سے زائد کی چوری کا الزام مستقیم ڈگنیٹی نے لگایا ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے سوال کیا کہ الگ سے ایک آئی ڈی کیوں بنائی گئی؟ اسکا مطلب چوری کرنا تھی ۔جسے وہ عوام کے سامنے پیش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر کارپوریشن کمشنر کارروائی نہیں کرتے ہیں تو پھر ہم اسٹینڈنگ کمیٹی میں اس عنوان کو شامل کرتے ہوئے ایم ایل اے و ٹھیکہ دار پر کارروائی کی تجویز منظور کرینگے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com