ایس آئی آر مطلب "سرکشا ابھیان" ، دیڑھ سو بی جے پی ارکان اسمبلی کی میٹنگ مہاراشٹر میں 50 لاکھ ووٹرس بوگس



ایس آئی آر مطلب "سرکشا ابھیان" ، دیڑھ سو بی جے پی ارکان اسمبلی کی میٹنگ


 مہاراشٹر میں 50 لاکھ ووٹرس بوگس، جنکا جنم داخلہ رد ہوا انکا نام بھی ووٹر لسٹ سے کٹ جائے گا



ووٹ جہاد کے نام پر اپوزیشن نے چناؤ جیتا، کریٹ سومیا کا سنسنی خیز الزام 


ممبئی : 5 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) ممبئی سمیت مہاراشٹر بھر میں پچاس لاکھ ووٹرس بوگس ہیں اور یہ نام ووٹر لسٹ سے حذف کئے جائیں گے، ہم اس سلسلے میں یکم اپریل سے شروع ہونے والے SIR ایس آئی آر میں الیکشن کمیشن کی مدد کرینگے اور ووٹر لسٹ کو شفاف بنائیں گے ۔یہ ہمارے لئے صرف ایس آئی آر نہیں بلکہ ایک مشن سرکشا ابھیان ہوگا، اس سے ہم ملک کی حفاظت کو ترجیح دینے کی کوشش کرینگے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار کریٹ سومیا نے کیا، موصوف نے کہا کہ آج ممبئی میں دیڑھ سو بی جے پی ارکان اسمبلی کی میٹنگ ہوئی جس میں مذکورہ فیصلہ کیا گیا وہیں انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے بیشتر شہروں میں بوگس جنم داخلہ اسکینڈل بھی اجاگر ہوا اور اس سلسلے میں پولس کیس بھی ہوا اور انکے جنم داخلے بھی رد کئے گئے لیکن اب انکا نام ووٹر لسٹ سے حذف کیا جائے گا اور اس کیلئے ہم نے خصوصی طور پر الیکشن کمیشن کو ان جنم داخلوں کی معلومات فراہم کردی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انکا نام ووٹر لسٹ سے حذف کیا جائے ۔کریٹ سومیا نے کہا کہ ان میں مالیگاؤں، امراوتی، ناسک، اورنگ آباد،سلوڑ سمیت کئی شہروں کے نام شامل ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مہاراشٹر میں اسمبلی چناؤ ووٹ جہاد کے نام پر لڑا گیا ۔اپوزیشن کے لیڈران کو ملک سے زیادہ عزیز اپنی ووٹ بینک ہے ۔وہ نہیں چاہتے کہ مہاراشٹر کی ووٹر لسٹ سے بنگلہ دیشیوں کے نام نکالے جائیں، لیکن ہم ہر حال میں ایسے لوگوں کے نام کٹ کرینگے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے