ایران ۔ اسرائیل جنگ کے سبب تحصیلدار جیوتی دیورے کی حفظ ماتقدم کیلئے شہریان سے اپیل



ایران ۔ اسرائیل جنگ کے سبب تحصیلدار جیوتی دیورے کی حفظ ماتقدم کیلئے شہریان سے اپیل 


 مکہ مدینہ،قطر،دبئی،امان سمیت عرب عمارت میں مقیم افراد کی معلومات سرکاری آفس میں جمع کریں 



مالیگاؤں : 4 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) ایران، اسرائیل جنگ کے تناظر میں پورے عرب عمارت میں بھیانک حالات پیدا ہوگئے ہیں ۔جنگ اب عام شہریوں کی جانب بڑھ رہی ہے پورے مشرق وسطی میں تباہی کا منظر دیکھا جارہا ہے ایسے حالات میں مالیگاؤں شہر کے بیشتر مسلم بھائی روزگار کیلئے عرب عمارت گئے ہیں، میں ، جیوتی دیورے ، ایڈیشنل تحصیل دار مالیگاؤں، مالیگاؤں کے تمام مسلم بھائیوں سے درخواست کرتی ہوں کہ مکہ مدینہ، عمان، قطر، دبئی، سعودی عرب سمیت عرب عمارات گئے مسلم بھائیوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے کا کام مالیگاؤں تحصیلدار آفس میں جاری ہے۔ لہٰذا، مالیگاؤں میں مقیم  ان کے رشتہ داروں سے درخواست کرتی ہوں کہ جو لوگ رمضان کے اس مقدس مہینے میں مکہ اور مدینہ عمرہ کیلئے گئے ہیں،اور جو لوگ روزگار کیلئے عرب عمارات میں گئے ہیں انکے رشتہ دار اپنی معلومات کے ساتھ مکمل نام اور موبائل نمبر اپنے علاقے کی تلاٹھی آفس، سرکل آفس میں جمع کرائیں۔ تاہم، میں عوام سے درخواست کرتی ہوں کہ اپنے رشتہ داروں کی معلومات فورا سرکل آفیسر و تلاٹھی آفیسر کو دیں۔اس طرح کی پریس نوٹ تحصیلدار جیوتی دیورے نے جاری کی ہے ۔انہوں نے پریس ریلیز میں کہا کہ مالیگاؤں کے تمام مسلم بھائیوں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ مالیگاؤں کے شہریوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے کا کام اس وقت انتظامیہ کر رہی ہے۔انہوں نے ٹراویلس ایجنسی اور عمرہ ٹورس چلانے والے افراد سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ انکی معلومات جمع کریں ۔لہٰذا، جن کے اہل خانہ رمضان کے مقدس مہینے میں مکہ اور مدینہ گئے ہیں، ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ دفتر کو درج ذیل معلومات جمع کروائیں:پورا نام، موبائل نمبر۔ مزید معلومات کیلئے جیوتی دیورے تحصیلدار مالیگاؤں :9075013476 اور کلکٹر آفس ناسک :9767649555 کو جمع کریں ۔اسی طرح یہ معلومات آپ کے قریبی تلاٹھی آفس یا ڈویژنل آفیسر کے دفتر کو جمع کرانی چاہئیں، تاکہ یہ معلومات حکومت کو متعلقہ افراد کی حفاظت کے نقطہ نظر سے جلدی پہنچایا جا سکے۔اور ممکن ہوا تو انہیں بحفاظت ہندوستان لایا جاسکے ۔اس ضمن میں تحصیلدار جیوتی دیورے نے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ سے بھی اس تعلق سے اپیل کی کہ وہ بھی مالیگاؤں کی عوام سے اپیل کریں لہٰذا آصف شیخ نے تحصیلدار جیوتی دیورے کی گزارش پر عوام سے اپیل کرتے ہوئے شہریان سے کہا کہ وہ اپنے متعلقین کی معلومات سرکاری حکام کو پہنچائیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے