نفرت کی سیاست سے اوپر اٹھ کر تعمیر و ترقی اور اقلیتیوں کے حقوق کیلئے اورنگ آباد میں سیاست کرنے کا عزم
اورنگ زیب کی مزار پر آصف شیخ کی حاضری،اورنگ آباد میں I.S.L.A.M پارٹی کی پریس کانفرنس
عید بعد عام خاص میدان میں ایم آئی ایم کی بدعنوانی و دھوکہ کو بے نقاب کیا جائے گا،ممبئی میں صوبائی کانفرنس لینے کا بھی اعلان
اورنگ آباد : 3 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں میئر بنانے کے بعد اسلام پارٹی مہاراشٹر میں سرگرم ہوچکی ہے عوام کی فرمائش پر ہوتی ریاست کا دورہ جاری ہے اور مختلف شہروں سے آنے والی خواہش پر پارٹی کوآرڈینیٹرس نامزد کررہی ہے ۔اسی سلسلے میں اورنگ آباد میں آج اسلام پارٹی کے بانی آصف شیخ رشید نے پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے یہاں عارضی طور پر اورنگ آباد شہر و ضلع کی بارہ رکنی کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا، آصف شیخ نے کہا کہ اسلام پارٹی سیکولر ہے، بھارتی دستور کو ماننے والی ہے ۔ہم تمام مذاہب و ذات برادری کو ساتھ لیکر چلنے والے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ آج اورنگ آباد میں ایک افطار پارٹی کا نظم کیا گیا اس سے قبل ہم نے ظہر کی نماز خلداباد میں ادا کی اور شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیر رحمتہ علیہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کی ۔انہوں نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اورنگ زیب کی قبر پر جانا اور فاتحہ خوانی کرنا کوئی گناہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا مذہب کے نام پر سیاست نہیں کرنا چاہیے بلکہ تعمیری کام پر توجہ دینا چاہیے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم نے مالیگاؤں کارپوریشن کی پہلی جنرل بورڈ میٹنگ میں شیواجی مہاراج کا پتلہ بنانے کا فیصلہ لیا ۔ہم اس ملک و مہاراشٹر کے رہنے والے ہیں اور ہمیں پوری آزادی ہے کہ ہم پوری ریاست و ملک میں اپنی پارٹی کو وسیع کر سکے ۔آصف شیخ نے کہا کہ میں مہاراشٹر کا سپوت ہوں، میں تلنگانہ سے مہاراشٹر میں نہیں آیا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اورنگ آباد میں برسوں سے جنہوں نے سیاست کی اقتدار کا مزہ لیا انہوں نے صرف مذہب کی سیاست کی ۔آصف شیخ نے کہا کہ اورنگ آباد میں پانی کا مسئلہ برسوں سے قائم ہے اسے کیوں حل نہیں کیا گیا؟ کیا اس میں بھی بدعنوانی ہوئی ہے ۔میڈیا سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجلس کے کالے چھٹے عید بعد عام خاص میدان میں اجاگر کئے جائیں گے، آصف شیخ نے مجلس اتحاد المسلمین اور بی جے پی کو نفرت کی سیاست کرنے اور ملک کو کمزور کرنے والا بتایا ۔انہوں نے کہا صرف ہندو مسلم کو آپس میں بانٹ دینا اور سیاست کرنا انتہائی گھٹیا کام ہے ۔اب بہت ہوگیا ہے عوام ان لوگوں سے بخوبی واقف ہوچکی ہیں، اب تعمیری کام پر بات ہونا چاہیے، ہندو مسلم سمیت تمام ذات برادری کو ساتھ لیکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔عوام کو آپس میں تقسیم کر سیاست نہیں چل سکتی ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہمارا مقابلہ بی جے پی و ایم آئی ایم سے ہے ۔اورنگ آباد والوں کو پتہ چلے گا کہ سیاست کس طرح کی جاتی ہے اور عوام کے کام کاج کس طرح کیا جاتا ہے ۔ہم زمینی مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے ۔انہوں نے کہا اورنگ آباد میں ہم ایس آئی آر اور پانی کا مسئلہ حل کرینگے ۔اسی طرح عید بعد مہاراشٹر لیول پر ممبئی میں ایک اجلاس منعقد کرینگے اور یہاں سے ہم ہمارا ویژن عوام کو بتائیں گے کہ کام کیا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم مائناریٹی سیل، یوتھ سیل، مہیلا سیل کا قیام کرینگے اور عوام کی خدمت کرینگے، آصف شیخ نے کہا ہم اقلیتی حقوق کیلئے ،تین طلاق قانون کے خلاف، ایم آر سی و ایس آئی آر کیخلاف قانونی و جمہوری لڑائی لڑینگے ۔اس موقع پر اورنگ آباد کی میڈیا نے سوالات کی بات چھار کردی جسکا جواب اطمینان بخش طریقے سے آصف شیخ نے دیا اور اورنگ آباد کی عوام سے اسلام پارٹی کو سپورٹ کرنے کی اپیل کی، اس موقع پر اورنگ آباد کے سرکردہ افراد و سیاسی نمائندہ شخصیات موجود تھیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com