ا.س.ل.ا.م I.S.L.A.M پارٹی کی شاندار کامیابی پر شیخ رشید بھون پر آصف شیخ رشید عوام سے ملاقات کرینگے
مالیگاؤں : 7 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں اسلام پارٹی کی اولین میئر کی شاندار کامیابی پر جہاں شہر و بیرون شہر سے پارٹی کے بانی و قائد آصف شیخ کو مبارک باد پیش کرنے کا فون موصول ہورہا ہے وہیں شہریان کی بڑی تعداد بھی موصوف سے ملاقات کی خواہش ظاہر کررہی ہے ۔جسے دیکھتے ہوئے آصف شیخ رشید نے عوام سے ملاقات کیلئے 8 فروری بروز اتوار کو صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک وقت مقرر کیا ہے ۔موصوف شیخ رشید بھون پر عوام سے ملاقات کرینگے ۔اس ضمن میں ملاقات کے خواہش مند اور مبارک دل دیجے دینے والے شیخ رشید بھون پر ملاقات صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے کے درمیان تشریف لا سکتے ہیں۔وقت کا خیال رکھیں ۔اس طرح کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com