ایم آئی ایم نے شیو سینا سے قوم کا سودا کرلیا، برقعہ والی سے محبت ہوتی تو میئر کا امیدوار بھی برقعہ والی کو بناتے
ایم آئی ایم مہاراشٹر کی پرامن فضا کو برقعہ اور غیر برقعہ کی سیاست سے پراگندہ کرنے کی کوشش کررہی ہے
ایم آئی ایم کے بیان پر آصف شیخ کی سخت تنقید، کہا ہمارا ملک گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے
مالیگاؤں : 8 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ)مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں اسلام پارٹی کی برقعہ والی نسرین شیخ میئر اور سماجوادی کی ڈپٹی میئر شان ہند نہال احمد کو ہم نے بنایا ۔کارپوریشن چناؤ میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد سے ہم نے اول دن سے شہر کی تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی تھی لیکن صرف کانگریس نے ہمارا ساتھ دیا اور ہم نے کہا تھا کہ ہمارے پاس میئر کیلئے جادوئی عدد 43 ووٹ موجود ہیں اور اسی کے مطابق کارپوریشن میں ہمارا میئر و ڈپٹی میئر 43 ووٹ لیکر منتخب ہوا ہے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ رشید نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ برقعہ والی کا کریڈٹ لے رہے ہیں اور خاص طور پر ایم آئی ایم والے کہہ رہے ہیں کہ ہماری وجہ سے مالیگاؤں میں برقعہ والی میئر بنی ہے جو کہ بکواس بات ہے ۔اگر مجلس اتحاد المسلمین کو برقعہ والی کی فکر ہوتی تو 21 سیٹ لینے والی مجلس اپنا امیدوار میئر چناؤ میں برقعہ والی کو بناتے لیکن انہوں نے شیو سینا کیساتھ قوم کا سودا کرلیا تھا ۔آصف شیخ نے مجلس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیو سینا سے ہاتھ ملانے والی ایم آئی ایم نے اگت پوری کے فارم ہاؤس میں میٹنگ کی وہاں قیام کیا اور اس کے بعد تھانہ میں شیو سینا سے ملاقات کی اور پھر منتری جی کی آفس کا چکر لگاتے رہیں اور قوم کا سودا کرنے کے بعد آج کہتے ہیں کہ ہماری وجہ سے میئر بنا ۔انہیں شرم انا چاہیے ۔اس طرح کی تنقید بھی آصف شیخ نے کیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین مہاراشٹر کی پرامن فضا کو برقعہ اور غیر برقعہ کی سیاست کر پراگندہ کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔آصف شیخ نے مزید کہا کہ اسلام پارٹی سیکولر ہے اور ہم نے سماجوادی کو لیکر سیکولر فرنٹ بنایا ۔ہمارا ملک سیکولر ہے، اس لئے ہمارے ملک و شہر میں جہاں مسلمان برقعہ اور حجاب پہنتے ہیں وہیں ہماری ہندو بہنیں بھی گھونگھٹ کا استعمال کرتی ہیں ۔پر کسی کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی اجازت ہے ۔اس لئے برقعہ والی اور غیر برقعہ والی کی سیاست سے بٹوارا ہوتا ہے ہمیں خاص طور سے مجلس اور بی جے پی کو اس طرح کی سیاست نہیں کرنا چاہیے ۔آصف شیخ نے کہا کہ برقعہ والی کی سیاست پر مجلس اتحاد المسلمین کا دوغلہ رویہ عوام کے سامنے اجاگر ہوگیا ہے اور اب جھوٹی ہمدردی کیلئے کہا جارہا ہے کہ ہماری وجہ سے برقعہ والی میئر بنی جبکہ اسلام پارٹی، سماجوادی اور کانگریس نے اپنے دم پر برقعہ والی کو میئر و ڈپٹی میئر بنایا ۔اس موقع پر پارٹی اسلام کے قومی صدر نوید خطیب بھی موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com