میئر و ڈپٹی میئر کی آنکھیں ہوئیں نم، کارپوریشن میں ہندو مسلم یکجہتی کے یادگار لمحات
بلا تفریق مذہب و سیاست خاتون کارپوریٹرس نے بغل گیر ہوکر ایکدوسرے کو دی مبارکباد
مالیگاؤں : 7 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے میئر و ڈپٹی میئر عہدہ کیلئے ہوئے چناؤ کے فوری بعد پریسائڈنگ آفیسران ضلع کلکٹر ایوش پرساد کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے بعد مالیگاؤں شہر کی دوسری خاتون اور اسلام پارٹی کی اولین خاتون میئر نسرین شیخ نے میئر کی کرسی پر بیٹھ کر میئر عہدہ کا اعزاز حاصل کیا اور جب مبارکبادی کا سلسلہ شروع ہوا تو یکے بعد دیگرے کارپوریشن کمشنر، ضلع کلکٹر کی کبارک باد سے ہی کارپوریٹرس نے نو منتخب میئر و ڈپٹی میئر کو مبارک باد پیش کی ۔سب سے پہلے اسلام اور سماجوادی پارٹی کے کارپوریٹرس نے میئر نسرین شیخ و ڈپٹی میئر شان ہند کو گلدستہ دیکر مبارک پیش کی اس کے فوری بعد مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹرس نے بھی یہاں دونوں کو مبارک باد پیش کی ۔اسی طرح شیو سینا اور بی جے پی کے اراکین نے بھی دونوں عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ۔اسی دوران مجلس اتحاد المسلمین اور شیو سینا کی خواتین کارپوریٹرس نے میئر و ڈپٹی میئر سے بغل گیر ہوکر دل کی گہرائیوں سے ایسی مبارک باد پیش کی کہ دونوں ہی عہدیداران کیساتھ خاتون کارپوریٹرس کی آنکھیں نم ہوگئیں یہ آنسو کسی غم کے نہیں بلکہ خوشی کے آنسو تھے ۔اس قبل میئر نسرین شیخ نے جب اپنی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب شروع کیا تو مرحوم شیخ رشید کی یاد کر میئر موصوفہ کے آنسو چھلک گئے اور وہ کچھ دیر کیلئے خاموش ہوگئیں ۔کارپوریشن میں تقریباً آدھے سے پون گھنٹے تک مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری رہا ۔وہیں شان ہند بھی اپنے والد مرحوم نہال احمد اور بھائی بلند اقبال کو یاد کر آنکھوں میں آنسو لئے دیکھی گئی ۔یہ پہلا موقع ہے کہ مالیگاؤں کارپوریشن کی تاریخ میں میئر و ڈپٹی میئر عہدہ پر خاتون براجمان ہوئیں ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com