مالیگاؤں کارپوریشن پر I.S.L.A.M پارٹی نے لہرایا سبز پرچم ،نسرین شیخ میئر منتخب



مالیگاؤں کارپوریشن پر I.S.L.A.M پارٹی نے لہرایا سبز پرچم  ،نسرین شیخ میئر منتخب



مجلس اتحاد المسلمین اور بھارتیہ جنتا پارٹی میئر چناؤ میں غیر جانبدار رہی 




مالیگاؤں : 7 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے میئر و ڈپٹی میئر عہدہ کیلئے چناؤ کا انعقاد پریسائڈنگ آفیسر ضلع کلکٹر آیوش پرساد کی نگرانی میں عمل میں شروع ہوا۔صبح گیارہ بجکر پانچ منٹ پر کارپوریشن کے جنرل بورڈ ہال میں کارپوریشن کے شہر سیکرٹری ساجد انصاری نے ضلع کلکٹر کی ہدایت پر طلب کردہ خصوصی جنرل بورڈ میٹنگ کا آغاز راشٹریہ گیت سے ہوا ۔میئر کیلئے نسرین شیخ و طاہرہ شیخ اور لتا سکھا رام گھوڑکے نے حصہ لیا ۔ضلع کلکٹر کی ہدایت پر نام واپس لینے کیلئے پندرہ منٹ کا وقت دیا گیا ۔اس درمیان طاہرہ شیخ رشید نے اپنا فارم واپس لیا ۔سوا گیارہ بجے میئر کیلئے اسلام پارٹی سے نسرین شیخ و شیو سینا سے لتا سکھا دام گھوڑکے کے درمیان مقابلہ ہوا ۔84 سیٹوں میں سے 23 کارپوریٹرس غیر جانبدار رہے ۔جس میں اسلام پارٹی کی نسرین شیخ کو 43 ووٹ ملے جبکہ شیو سینا کی امیدوار لتا سکھا رام گھوڑکے کو 18 ووٹ ملے ۔میئر چناؤ میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور مجلس اتحاد المسلمین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا بلکہ غیر جانبدار  رہی ۔شیو سینا اور اسلام پارٹی کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں اسلام پارٹی کو 25 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی ۔اس طرح اسلام پارٹی کا مالیگاؤں کارپوریشن پر پرچم لہرا گیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے