پرشاسک راج کے 786 دن کا اختتام ، آج سے مالیگاؤں کارپوریشن پر لوکل باڈی کا اقتدار
راستے،انڈر گراؤنڈ گٹر، پانی، لائٹ، صفائی اور طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کروڑوں کے کام کی انجام دہی لیکن
مجھے افسوس ہے کہ تعلیم کے شعبہ میں کام نہیں کرسکا، کمشنر کی پریس کانفرنس
مالیگاؤں : 7 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پر گزشتہ سوا دو سال قبل 14 دسمبر 2023 میں پرشاسک کا چارج کمشنر رویندر جادھو نے لیا تھا اور آج 6 فروری کو 786 دن مکمل ہوتے ہی پرشاسک راج کا اختتام ہوگیا ہے۔اس ضمن میں کارپوریشن کمشنر آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرشاسک و کمشنر رویندر جادھو نے کہا کہ پرشاسک راج کے دوران میں نے مالیگاؤں شہر میں تندہی سے کام کیا ۔میں نے کسی بھی سیاسی دباؤ کے بغیر اپنا فرض ادا کرنے کی کوشش کی ۔عوام کو بنیادی سہولیات بہتر سے بہتر دینے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں اس عہدہ کو سنبھالنا ایک چلینج سے بھرا تھا لیکن عوام اور میرے آفیسران کے تعاون سے اس چلینج کو پورا کرنے کی کامیاب کوشش میں نے کی ہے ۔کمشنر نے مزید کہا کہ اس دوران کئی اسکیم منظور ہوئی جیسے انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم کیلئے 500 کروڑ روپے اور امرت اسکیم فیز ٹو کیلئے 150 کروڑ کے بجٹ سے تلواڑہ سے نئی پائپ لائن نصب کرنا اسی طرح صفائی نظام کو بہتر بنایا گیا، نگر اتھیان کے فنڈ سے 100 کروڑ کے کام کئے گئے اس کے علاوہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر پتلہ اور شیواجی مہاراج پتلہ کی تجدید کاری کی گئی، اسی طرح میرے دور میں فلائے اوور بریج کو شروع کیا گیا انہوں نے کہا کہ آگرہ روڈ کی تعمیر بھی میرے ہی دور میں ہوئی انجام دی گئی ۔کمشنر نے کہا کہ اتنا ہی نہیں بلکہ 60 سے 70 کروڑ فنڈ سے پوار واڑی روڈ، ملت مدرسہ روڈ، مشرقی اقبال روڈ کی تعمیر کی گئی۔ میں نےہر سال بڑھنے والی پانی پٹی کے اضافہ پر روک لگایا اور پانی پٹی بڑھنے نہیں دیا، میں نے ہر ممکن کوشش کی کہ میں شہریان ک سلام بلا تفریق مذہب و سیاست سب کو ایک جیسی سہولیات فراہم کرسکوں اور اس کیلئے میں نے کوشش کی جو کامیاب رہی ۔کمشنر نے کہا کہ پرشاسک دور میں میئر، اسٹینڈ چیرمین، شہر سیکرٹری، کمشنر و اپوزیشن لیڈر سمیت تمام عہدوں کو پورا کرنے کا تجربہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2026 میں ریٹائرڈ مینٹ سے قبل ایک دن ناغہ سے پانی کا منصوبہ بھی میرے زیر غور ہے ۔اس کے علاوہ 5 کروڑ کے فنڈ سے شہر میں سولار ایل ای ڈی لائٹ کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے ۔
کمشنر نے کہا کہ میں نے عوام کے مسائل کو سمجھ کر انہیں حل کرنے کی کوشش کی ۔کئی چھوٹے موٹے مورچے اندولن کا سامنا کیا لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں نے عوام کو سہولتیں فراہم کی اور میرے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی شکایت سرکاری و سیاسی یا عوامی سطح پر نہیں درج کی گئی ہے جو کہ ایک کامیاب چلینج تھا ۔کمشنر نے کہا کہ ذاتی طور کسی سے میری کوئی رنجش نہیں رہی، میں نے ذات، مذہب سے اوپر اٹھ کر شہریان کی خدمت کو ترجیح دی ہے اور شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشش کی ہے۔مالیگاؤں کے وزیر تعلیم دادا بھسے و ایل ایل اے مفتی اسماعیل اور آصف شیخ سمیت ہر کسی کو میں نے برار حقوق دیئے ہیں انکی رہنمائی میں کام کیا ہے ۔کمشنر نے کہا کہ کارپوریشن کے دواخانوں کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی اور علی اکبر و واڈیا ہاسپٹل کو بھی مکمل تعمیر کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا مجھے افسوس ہے کہ میں نے تعلیم کے شعبہ میں کام نہیں کیا حالانکہ میری خواہش تھی کہ شہر کی پرائمری تعلیم کو بھی درست کرسکوں لیکن وقت دیگر کاموں میں صرف ہوگیا اور اس کام کا نمبر ہی نہیں لگ سکا ۔انہوں نے کارپوریشن کی مالی حالت پر نمائندہ بیباک کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دیگر کارپوریشنوں کی بہ نسبت مالیگاؤں کارپوریشن کی مالی حالت ٹھیک ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پندرہویں مالیاتی اسکیم کا فنڈ بارہ پندرہ کروڑ روپے آنا باقی ہے اور اس کیلئے باڈی کی ضرورت ہوتی ہے اور اب وہ آنا ممکن ہوسکے گا ۔کمشنر نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی بہ نسبت امسال گھر پٹی وصولی 45 ہوئی ہے اب مزید کرنے کی تیاری بھی جاری ہے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا میں اس پرشاسک دور میں ساتھ دینے والے تمام صحافیوں اور عوام و سیاسی لیڈران کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں اور مزید تعاون کی اپیل کرتا ہوں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com