سماجوادی پارٹی کی شان ہند نہال احمد ڈپٹی میئر منتخب، ایم آئی ایم و بی جے پی غیر جانبدار
مالیگاؤں : 7 فروری بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے میئر انتخاب کے بعد دوپہر میں بارہ بجکر نو منٹ پر ڈپٹی میئر عہدہ کیلئے انتخابی عمل شروع ہوا ہے ۔ڈپٹی میئر عہدہ کیلئے شیو سینا، سماجوادی اور مجلس کی جانب سے کل 8 پرچہ نامزدگی داخل کی گئی تھی جس میں مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار حافظ عبد اللہ مفتی محمد اسماعیل نے اپنا فارم واپس لیا ۔اسی طرح سماجوادی پارٹی کے مستقیم ڈگنیٹی نے بھی اپنا فارم واپس لیا ۔اس دوران شیو سینا کی جانب سے نریندر سونونے عرف نرو سیٹھ نے بھی اپنا فارم واپس لے لیا ۔ڈپٹی میئر عہدہ کیلئے باقاعدہ طور پر ووٹنگ کا عمل بارہ بجکر 17 منٹ پر شروع ہوا جس میں شیو سینا کے نلیش کاکڑے اور سماجوادی پارٹی کی شان ہند کے درمیان مقابلہ ہوا ۔شیو سینا کو ڈپٹی میئر عہدہ میں بھی 18 ووٹیں ملی جبکہ سیکولر فرنٹ کی نامزد امیدوار شان ہند کو 43 ووٹ ملے ۔ڈپٹی میئر چناؤ میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی اور مجلس اتحاد المسلمین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا بلکہ غیر جانبدار رہی ۔شیو سینا اور سیکولر فرنٹ کی سماجوادی پارٹی کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں سماجوادی پارٹی کو 25 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی ۔اس طرح مالیگاؤں کارپوریشن کے ڈپٹی میئر عہدہ پر سماجوادی پارٹی کا مالیگاؤں کارپوریشن پر پرچم لہرایا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com