مہاراشٹر کی واحد کارپوریشن میں مسلم میئر و ڈپٹی میئر کا انتخاب شہریان کیلئے قابل فخر



مہاراشٹر کی واحد کارپوریشن میں مسلم میئر و ڈپٹی میئر کا انتخاب شہریان کیلئے قابل فخر 


سماجوادی پارٹی کو اسلام پارٹی کا ساتھ چھوڑ کر شندے سینا کا ساتھ دینے تھانہ، ممبئی اور دبئی سے دباؤ بنانے کی کوشش کی گئی 




مستقیم ڈگنیٹی کا سنسنی خیز انکشاف، عید بعد شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے سخت فیصلے کی ضرورت، عوام تعاون کریں 




مالیگاؤں : 7 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) کارپوریشن میں میئر کا چناؤ ہوتا ہے لیکن کچھ لوگوں نے اسے گیم کا نام دے دیا جبکہ گیم نہیں کہنا چاہیے تھا لیکن انکی سوچ گیم جیسی تھی جس میں وہ پیسہ کما سکے لیکن ہم نے اسے چناؤ اور چنوتی سمجھ کر لڑا اور ہمیں اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی ۔میئر چناؤ کیلئے ہم نے مالیگاؤں سینٹرل کی پارٹیوں کو حمایت کی دعوت دی تھی۔میں اعجاز بیگ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمیں حمایت دیکر شہریان کے حق میں بہتر فیصلہ لیا ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار سماجوادی پارٹی کے گٹ نیتا و سیکولر فرنٹ کے اہم ذمہ دار مستقیم ڈگنیٹی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ 21 کارپوریٹرس رکھنے والی پارٹی و موجودہ ایم ایل اے صرف 18 کارپوریٹر رکھنے والی پارٹی کی چوکھٹ پر پہنچ گئے ۔ہم وقت کے ساتھ ان پارٹیوں کا راز عوام کے سامنے لائیں گے ۔آصف شیخ کی حکمت عملی سے ہم نے کارپوریشن چناؤ لڑا اور جیتا بھی اور اب میئر چناؤ بھی ہم نے جیتا ۔اس موقع پر میں آصف شیخ سمیت اسلام پارٹی، سماجوادی پارٹی اور کانگریس پارٹی کے علاوہ شہریان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ آج مہاراشٹر میں صرف ایک کارپوریشن مالیگاؤں ہے جہاں مسلم میئر و ڈپٹی میئر منتخب ہوئے ہیں ۔28 کارپوریشن میں غیر مسلم میئر بن گئے اور ایم آئی ایم چاہتی تھی کہ مالیگاؤں میں بھی غیر مسلم میئر بن جائے ۔اس کیلئے ہمیں تھانہ، ممبئی اور یہاں تک کہ دبئی سے بھی فون کرکے دباؤ بنانے کی کوشش کی گئی، ہمیں پیسے کا لاچ دیا گیا کہ آپ آصف شیخ کا ساتھ چھوڑ کر ہمارے ساتھ آئیں لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری اور ایک مضبوط ارادے کیساتھ آصف شیخ اور شہریان کے کیساتھ کھڑے رہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ مالیگاؤں شہر کو فرقہ پرستوں سے بچایا جائے لیکن کچھ لوگ فرقہ پرستوں کے آلہ کار بنے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ نہال صاحب کے گھرانے میں ڈپٹی میئر ملا اور یہ پہلا موقع ہے کہ ہم 2005 کے بعد سے اب اقتدار کے حصہ دار بن رہے ہیں ۔ہم شہریان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تعاون کریں ہم سخت فیصلے لینے والے ہیں ۔ورنہ حالات مزید خراب ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ عید بعد ہم سخت فیصلے لینگے تاکہ شہر کی تعمیر و ترقی ہوسکے ۔میں خود فرقہ پرستوں سے کارپوریشن میں شہریان کیلئے لڑونگا ۔

مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ شہریان کو ساتھ لیکر ہم کارپوریشن کے ذریعے کچھ کمیٹیاں بنائیں گے اور کام بانٹ کر شہر کی تعمیر و ترقی کرینگے ۔ہم کیمٹی میں شہریان کو بھی موقع دینگے ۔ہم اپوزیشن سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی شہریان کے حق میں اچھے اور سخت فیصلے لینے میں ہمارا تعاون کریں ۔کچھ اچھا پانے کیلئے کچھ قربانی دینی پڑتی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے