ہم شہر کی حفاظت و تعمیر و ترقی کرینگے،ان شاء اللہ ، کارپوریشن کے قرض اور بدعنوانی کی انکوائری کی جائے گی :آصف شیخ



ہم شہر کی حفاظت و تعمیر و ترقی کرینگے،ان شاء اللہ ، کارپوریشن کے قرض اور بدعنوانی کی انکوائری کی جائے گی :آصف شیخ 



ناچ میری بلبل پیسہ ملیگا، میئر گیم میں پیسوں کو ترجیح دینے اور منتری کی آفس کا چکر لگانے والوں کو آصف شیخ نے بنایا ہدف تنقید



مالیگاؤں : 7 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے میئر و ڈپٹی میئر چناؤ میں سیکولر فرنٹ نے جس طرح کامیابی حاصل کی ۔اس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور شہریان کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں اسی طرح کانگریس اور سماجوادی پارٹی و اسلام پارٹی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ۔آج ہم نے اپنے دم پر کانگریس کو ساتھ لیکر 43 سیٹوں پر میئر چناؤ میں کامیابی حاصل کی ہے اور ہم اس موقع پر شہریان سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم جنم داخلہ و ایس آئی آر معاملہ کو قانونی طور پر حل کرنے کی کوشش کرینگے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار سیکولر فرنٹ کے قائد آصف شیخ نے کیا، موصوف نے میئر انتخاب کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مہاراشٹر کے دیگر شہروں سے دعوت ارہی ہے کہ پارٹی کا آغاز دیگر شہروں میں بھی کیا جائے اور اس کیلئے ہم آئندہ ہفتہ مالیگاؤں میں مہاراشٹر میں پارٹی کے قیام کے سلسلے میں ایک اجلاس طلب کررہے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم شہر کی تعمیر و ترقی کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ میئر گیم میں ہم نے پہلے ہی تمام پارٹیوں کو حمایت کی دعوت دی تھی لیکن کچھ لوگوں نے ہمارے ساتھ آنے کا صرف میڈیا میں بیان دیا ۔کچھ لوگ منتری کی آفس کا چکر کاٹ رہے تھے ۔انہوں نے طنزیہ کہا کہ ناچ میری بلبل پیسہ ملیگا کی طرح ادھر ادھر کے چکر کاٹے جارہے تھے ۔وقت آنے پر دھیرے دھیرے سب راز کھولا جائے گا ۔آصف شیخ نے کہا کہ کارپوریشن میں ہوئی بدعنوانی کو بھی بے نقاب کیا جائے گا ۔کروڑوں روپے کے قرض میں ڈوبی کارپوریشن کو اب ہم درست کرنے کی کوشش کرینگے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے