کریٹ سومیا غدار ہے، مالیگاؤں کی عوام محب وطن، کریٹ سومیا کے الزام کی مذمت



کریٹ سومیا غدار ہے، مالیگاؤں کی عوام محب وطن، کریٹ سومیا کے الزام کی مذمت


اب کریٹ سومیا کو I.S.L.A.M پارٹی مالیگاؤں میں گھسنے نہیں دیگی :آصف شیخ


مالیگاؤں : 24 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہریان مالیگاؤں کو جنم داخلہ معاملہ کے نام پر ایک سال سے تنگ کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر کریٹ سومیا نے آج مالیگاؤں پہنچ کر شہریان کو ملک کا غدار قرار دیا ۔کریٹ سومیا نے الزام لگایا کہ مالیگاؤں میں دہشت گرد رہتے ہیں اور انکا جنم داخلہ رد کیا گیا اب انکے نام بھی ووٹر لسٹ سے حذف کئے جائیں گے ۔کریٹ سومیا کے اس اشتعال انگیز بیان سے مالیگاؤں کی عوام پر سنگین الزام لگا ہے جو کہ ناقابل معافی ہے ۔کریٹ سومیا ہندو اور مسلمان کے بیچ نفرت پھیلا کر خود ملک کو اندر سے کھوکھلا کررہے ہیں اصل غدار کریٹ سومیا ہے مالیگاؤں کی عوام تو محب وطن ہے ۔ہم نے جنگ آزادی میں انگریزوں سے لڑا، اپنی جان کی قربانی دی،لاکھوں مسلمانوں کا خون بہایا گیا ہے تب بھارت آزاد ہوا ہے اور ہم سچے محب وطن مسلمان ہیں بلکہ کریٹ سومیا اس ملک کا غدار ہے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار سابق رکن اسمبلی و اسلام پارٹی کے بانی آصف شیخ نے کیا ۔موصوف شیخ نے مزید کہا کہ کریٹ سومیا کو شرم آنی چاہیے کہ انکے اتنے گھناؤنے الزام کے بعد بھی مالیگاؤں جیسے سیکولر شہر میں ایک بھی روہنگیائی و بنگلہ دیشی نہیں ملا، سرکار کی جانب سے ایس آئی ٹی نامزد کی گئی،چار چار ایف آئی آردرج کی گئی اور بیقصور شہریان کو ملزم بنایا گیا اس کے بعد بھی اتنی اشتعال انگیزی ٹھیک نہیں ہے آصف شیخ نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے زبردستی مالیگاؤں بھیجنا بند کرے ۔مالیگاؤں دورہ پر روک لگائے ۔آصف شیخ نے چلینج کرتے ہوئے کہا کہ اب اگر کریٹ سومیا میں ہمت ہوگی تو وہ مالیگاؤں آکر بتائیں ہم اسے مالیگاؤں میں گھسنے نہیں دینگے ۔آصف شیخ نے کہا کہ میں خود I.S.L.A.M پارٹی کے ورکروں کیساتھ کریٹ سومیا کا راستہ روکونگا اور حالات کے ذمہ دار سومیا ہونگے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے