مالیگاؤں کارپوریشن میں نماز پڑھنے پر مچاہنگامہ، کارپوریشن کو سپرسیڈ کردینے کا مطالبہ



مالیگاؤں کارپوریشن میں نماز پڑھنے پر مچاہنگامہ، کارپوریشن کو سپرسیڈ کردینے کا مطالبہ



تو یہ جہاد کی ایک شکل، مدرسوں پر بھی سنسنی خیز الزام، نتیش رانے نے پھر کی اشتعال انگیزی





مالیگاؤں : 25 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) انتخابات سے پہلے یہ جماعتیں جئے بھیم، جئے میم کہتی ہیں، لیکن انتخابات کے بعد صرف جئے میم رہ جاتی ہے۔ وہ ہمارے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو بھول جاتے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن میں نماز کی اجازت آئین کے کس صفحے پر ہے؟ مجھے وہ کاغذ دکھائیں جہاں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے لکھے ہوئے آئین میں اس کی اجازت ہے، اس طرح کی تنقید وزیر نتیش رانے نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں نماز پڑھنے پر کی ہے۔



نتیش رانے نے کہا کہ کیا آپ میونسپل کارپوریشن کے لیے ترقی کے لیے منتخب ہوئے ہیں یا مذہب کے فروغ کے لیے؟ رانے نے یہ سوال کیا ہے۔ کیا یہ جہاد نہیں ہے؟ ہم اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ عوام نے آپ کو ترقی کے لیے منتخب کیا ہے نا؟ کیا آپ کی مساجد نماز کے لیے بند ہیں؟ کیا وہ مقفل ہیں؟ پھر کل ہم اپنی ہندو قوم کے ہر میونسپل کارپوریشن میں بھگوت گیتا پڑھنا شروع کر دیں گے۔ پھر سبز پرچم ختم کردینگے۔ اگر آپ یہ سب کریں تو یہ کام ہے اور اگر ہم کریں گے تو کہیں گے کہ ہندو اور مسلمان کر رہے ہیں۔ اس طرح کے جملوں کا اظہار بھی رانے نے کیا ۔



نتیش رانے نے کہا، "میرے ضلع میں چھوٹے بچوں کے مارنے کی ویڈیو دیکھیں، میں نگران وزیر ہوں اور اگر وہ انہیں اس طرح کا سبق سکھائیں تو میں ان کے ہاتھ کاٹ کر مثال دوں گا،نتیش رانے نے اشتعال انگیزی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مدرسوں کی کیا ضرورت ہے؟ یہ دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں، دہشت گرد انہیں بناتے ہیں۔ کسی بھی اسلامی ملک میں اگر ہم ایسے مدرسے کی طرح ہندو اسکول شروع کرتے ہیں اور وہاں بھگوت گیتا پڑھانا شروع کرتے ہیں، تو ہم وہاں مارے جاتے ہیں، رانے کے اشتعال انگیز بیان سے ایک بار پھر مہاراشٹر کی سیاست گرم ہوگئی ہے ۔خیال رہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے بجلی محکمہ میں چند لوگوں نے نماز پڑھی جسکا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور اس کے بعد وزیر اعلیٰ سے شکایت کی گئی جس کے سبب مہاراشٹر میں سیاسی تنازعہ چھڑ گیا ۔اس ضمن میں ایم ایل اے اتل بھاتکڑ نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ مہاراشٹر سرکار کو چاہیے کہ وہ مالیگاؤں کارپوریشن کو سپرسیڈ (برخاست) کردے ۔حالانکہ ابھی تک اس ضمن میں میئر و کمشنر کا بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔(ویڈیو بائٹ۔بشکریہ دیویہ مراٹھی) ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے