مالیگاؤں(SIR): 3273 افراد کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کئے جائیں، جنم داخلہ رد تو ووٹر لسٹ سے نام بھی کٹ! کریٹ سومیا کا مالیگاؤں دورہ
ایڈیشنل کلکٹر مالیگاؤں سے بی جے پی لیڈر کا مطالبہ، ایس آئی آر کے تعلق سے مطالباتی مکتوب پیش کیا
مالیگاؤں : 24 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ووٹر کو شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی طرف سے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR)شروع ہورہا ہے۔وہیں مالیگاؤں تحصیلدار کی ایما پر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے 3273 برتھ سرٹیفکیٹ منسوخ کر دیئے ہیں۔ان داخلوں کو نئے سرے سے بنا کر دینے کا کوئی نیا فرمان جاری نہیں ہوا ہے لہذا SIR کی اس مہم میں ان 3273 افراد کے نام ووٹر لسٹ میں شامل نہ کیا جائے بلکہ اگر انکے نام شامل ہوں تو اسے لسٹ سے خارج کیا جائے کیونکہ یہ بھارت میں پیدا نہیں ہوئے ہیں اور انکے پیدائش کے کوئی ثبوت بھی موجود نہیں ہے ۔اس طرح کے تفصیلی مطالبات کیساتھ کریٹ سومیا نے مالیگاؤں کے ایڈیشنل کلکٹر دیودت کو دیا ہے ۔سومیا نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں میں دھوکہ دہی اور من گھڑت طریقے سے تاخیر سے پیدائش کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا گھوٹالہ بڑے پیمانے پر بے نقاب ہوا ہے۔اس ضمن میں میونسپل کارپوریشن، پولیس، ریاستی حکومت نے مالیگاؤں کے 3273 پیدائشی سرٹیفکیٹ منسوخ کر دیئے۔ منسوخی کا نوٹس CRS پورٹل پر ہی دیا گیا تھا۔سومیا نے کہا کہ بہت سے درخواست دہندگان ثبوت کے طور پر الیکشن کمیشن کے شناختی کارڈ کارپوریشن کو فراہم کرتے ہیں اور متعلقہ درخواست گزار نے من گھڑت، جھوٹے دستاویزا،جھوٹے حلف نامہ اور نامکمل معلومات کی بنیاد پر پیدائش کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے۔حکومت اور کارپوریشن کی جانب سے پیدائش کا سرٹیفکیٹ منسوخ کر دیا گیا ہے اور کئی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔کریٹ سومیا نے کہا کہ اب تک لگ بھگ 1040 لوگوں پر مقدمہ درج ہے اور 900 سے زیادہ افراد درخواست دہندگان ہیں۔ان درخواست گزار کے پاس ہندوستان میں اس کی پیدائش کا کوئی ثبوت نہیں ہے، اس لیے اس کی درخواست مسترد کر دی جاتی ہے اور اس کا پیدائشی سرٹیفکیٹ منسوخ کر دیا جاتا ہے۔کریٹ سومیا نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ یہ عمل پچھلے سال شروع ہوا تھا۔ ابھی تک اس سلسلے میں کوئی التوا کا حکم نہیں ملا ہے اور نہ ہی کوئی نیا برتھ پروف/برتھ سرٹیفکیٹ حاصل بنا کر دینے کا سرکاری حکم سامنے آیا ہے۔اس کا واضح مطلب ہے کہ 3273 لوگوں کے پاس کوئی پیدائشی سرٹیفکیٹ نہیں ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ہندوستان میں پیدا نہیں ہوئے تھے۔ وہ لوگ جو ہندوستان میں پیدا نہیں ہوئے (یا بعد میں شہریت حاصل کی)ایسے لوگ ووٹر نہیں ہو سکتے۔ ان تمام لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کئے جائیں اس طرح کا مطالبہ بھی کریٹ سومیا نے کیا ہے ۔اور کہا کہ انکے نام کٹ کرکے دوبارہ ووٹر لسٹ (SIR) میں شامل نہ کیا جائے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com