بی جے پی کو ملک سے محبت نہیں، کرکٹ کے نام پر عربوں کا بزنس، بھارت میں دہشت پھیلانے والے پاکستان کا میچ کینسل کیا جائے:آصف شیخ



بی جے پی کو ملک سے محبت نہیں، کرکٹ کے نام پر اربوں کا بزنس، بھارت میں دہشت پھیلانے والے پاکستان کا میچ کینسل کیا جائے:آصف شیخ 


ٹیپو سلطان، مہارانی لکشمی بائی، اورنگ زیب اور شیواجی مہاراج کو یاد کرنا کوئی جرم نہیں


ہمارے لئے ملک عزیز، ہندو مسلم اتحاد کو بی جے پی اور فرقہ پرست تنظیمیں پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں


مالیگاؤں : 15 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) آج کل مہاراشٹر سمیت ملک بھر میں ٹیپو سلطان کے نام پر ہنگامہ مچا ہوا ہے۔جبکہ ٹیپو سلطان انڈین گورنمنٹ کی لسٹ کے مطابق انگریزی طاقتوں کیخلاف جنگ لڑنے اور ہندوستان پر انگریزوں کا قبضہ نہ ہو سکے اس کیلئے لڑنے والے ایک بہادر سپاہی اور سلطان تھے ۔انہوں نے اپنے دور اقتدار میں جہاں مسجدوں کی حفاظت کی وہیں مندروں کی بھی حفاظت انکی سرکار میں ہوئی اس طرح کی تاریخ بھی کتابوں کے حوالے سے ملتی ہے، آج جو بی جے پی و فرقہ پرست طاقتیں ہیں انہیں پہلے تاریخ پڑھ لینا چاہیے، ٹیپو سلطان، مہارانی لکشمی بائی، اورنگ زیب اور شیواجی مہاراج کی تصویر لگانا یا انہیں یاد کرنا کوئی جرم نہیں ہے ۔ہمارا ملک ہندو مسلم یکجہتی کا گہوارہ ہے ۔ہمیں اپنے اسلاف کو یاد کرنے کا پورا حق ہے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ نے کیا ۔موصوف نے کہا کہ آج کرکٹ کے نام پر کروڑوں اور اربوں روپے کا بزنس کیا جارہا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی ایک طرف پاکستان کا میچ کرواتی ہے اور دوسری طرف پاکستان ہمارے ملک پر دہشت گردانہ حملہ کرتا ہے ۔ایسے دہشت گردانہ حملہ کرنے والے پاکستان کا کرکٹ میچ کینسل کرنا چاہیے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہمارا ملک ہندو مسلم یکجہتی کا گہوارہ ہے ۔ہمیں آپس میں مل جل کر کام کرنا چاہیے ۔آج مالیگاؤں کارپوریشن میں ڈپٹی میئر کی آفس میں ٹیپو سلطان کی تصویر لگائی گئی ہے وہ کارپوریٹرس کی جانب سے تحفہ دیا گیا تھا ۔ڈپٹی میئر آفس کا کام کاج اور صفائی جاری ہے اس لیے اس تصویر کو ہٹا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں شہر کا امن عزیز ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ ہندو مسلم ایک ساتھ مل کر مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کی ترقی کریں ۔انہوں نے کہا اسلام پارٹی سیکولر ہے ۔ہماری پالیسی بھی سیکولر ہے اور اسی لئے ہم نے ہندو بھائیوں کو بھی ٹکٹ دیکر کامیاب کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج پارٹی کو مہاراشٹر بھر میں قائم کرنے کیلئے مشورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے