اورنگ آباد سے درجنوں گاڑیوں کا قافلہ مالیگاؤں روانہ، ڈائمنڈ لانس میں اسلام پارٹی کی میٹنگ جاری
مالیگاؤں : 15 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرنے والی انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی اب مہاراشٹر بھر میں اپنی شاخ شروع کرنے کیلئے کوشش کررہی ہے ۔اس ضمن میں آج مالیگاؤں شہر کے ڈائمنڈ لانس میں ایک ریاستی سطح کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس میں مہاراشٹر کے دیگر شہروں سے بڑی تعداد میں عوام و خواص شرکت کررہی ہیں تاکہ اسلام پارٹی کو بیرونی شہر میں بھی مضبوط کیا جا سکے اور پارٹی عوام کے کام کاج کر سکے ۔اس میٹنگ میں خاص توجہ کا مرکز بنے رہے اورنگ آباد سے بھی درجنوں گاڑیوں پر مشتمل قافلے مالیگاؤں کیلئے صبح سے روانہ ہوگئے ہیں ۔سیکڑوں لوگ مالیگاؤں تشریف لا رہے ہیں ۔اورنگ آباد کے عام خاص میدان سے درجنوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ مالیگاؤں کیلئے روانہ ہوا ۔ان گاڑیوں پر ترنگا اور اسلام پارٹی کا پرچم لگا ہوا ہے ۔یہ قافلہ مالیگاؤں میں منعقدہ اسلام پارٹی کی ریاستی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ شرکت کریگا ۔ڈائمنڈ لانس میں اسلام پارٹی کا پروگرام عنقریب جاری ہوگا۔
۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com