نصیب سے ڈپٹی میئر کا عہدہ ملا، تعمیری و اختیاری کام کریں، ٹیپو سلطان کے نام پر سیاست نہ کریں: مفتی اسمٰعیل قاسمی


نصیب سے ڈپٹی میئر کا عہدہ ملا، تعمیری و اختیاری کام کریں، ٹیپو سلطان کے نام پر سیاست نہ کریں: مفتی اسمٰعیل قاسمی


مولانا عبدالحمید نعمانی پل کی تعمیر جدید جاری، مجلس کے MLA نے اپنے کارپوریٹروں کیساتھ دورہ کر لیا جائزہ



مالیگاؤں: 15 فروری ( پریس ریلیز ) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی اپنے مجلس کے کارپوریٹروں کیساتھ زیر تعمیر نعمانی پل کا دورہ کیا اور جائزہ لیا اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسم ندی پر زیر تعمیر مولانا عبدالحمید نعمانی رحمتہ اللہ پل قلعہ باغ محمود و اطراف کے علاقوں کے ساکنین کی دیرینہ خواہش تھی ایسا پل بنے بارش کے ایام میں انھیں کوئی تکلیف نہ ہو مَیں نے حکومت سے نمائندگی کی 5 کروڑ سے زائد بجٹ منظور کروایا جب سے کام جاری ہے اب تک کئی کالم بنے مزید تین کالم مغربی و مشرقی سمت تیار ہونا ہے پھر سلیب کا کام ہوگا ڈھائی کروڑ روپے تک کام ہوچکا ہے حکومت کی طرف سے 80 لاکھ روپے بجٹ ملا ہے لیکن ٹھیکیدار کی طرف سے ہمیں اطمینان ہے اللہ کا بہت بڑا احسان ہے کام پایہ تکمیل تک پہنچے گا اسی ضمن میں جو دشواریاں ہے وہ مالیگاؤں کارپوریشن یا منترالیہ سے منسلک ہو دونوں جگہوں سے فالواپ لیتے رہے گے اور بارش سے قبل نعمانی پل تعمیر ہوگا ان شاء اللہ نمائندے کے ٹیپو سلطان شیر میسور سوال پر آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نصیب سے ڈپٹی میئر کا عہدہ ملا ہے تعمیر و ترقی کی بات کریں سلطان ٹیپو کے نام پر سیاست نہ کریں آج شہر سمیت ریاست میں شیر میسور سلطان ٹیپو کے نام پر فوٹو لگاکرکے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ شیواجی مہاراج اور ٹیپو سلطان کو گزرے ہزار سال ہوگئے انکے نام پر سیاست کی ضرورت نہیں ہے نفرت پیدا کرنے کیلئے اس طرح کا بیان بازی یا فوٹو وغیرہ اچھی بات نہیں ہے اور شان ہند نائب مئیر نے جو جھوٹی شہرت کیلئے صرف سلطان ٹیپو کا فوٹو اپنی آفس میں لگایا سیاسی چھچھند ہے اور فرقہ پرستوں کو مدعا دینے اپنی سیاسی دکان چمکانے کا ذریعہ ہے عوام نے کام کیلئے منتخب کیا ہے غیر ضروری کاموں سے گریز کرنا چاہیے مالیگاؤں کی عوام کیلئے کیا بہتر کام کرسکتے ہیں وہ کریں پورے شہر میں کچروں گندگی کا ڈھیر لگا ہوا ہے گٹری بھری ہوئی ہے صاف صفائی ہو بنیادی سہولیات کی فراہمی میسر کروانا تاکہ عوام کو راحت ملے ایسا کام کریں، جنم داخلہ معاملہ میں مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA نے کہا کہ یہ ریاستی حکومت کا فیصلہ ہے مقامی کارپوریشن کے اختیارات کچھ اور ہے سرکار کے فیصلے کے خلاف اختیار نہیں ہے مئیر نائب مئیر خاتون کا عوام کو بےوقوف بنانے کا ہتھکنڈہ ہے انکے اختیار کا جو کام ہے وہ یہ کہ جو اصل گنہگار ہیں جنھوں نے جنم داخلہ بنانے کی سفارش کرنے والے آفیسران تحصیلدار و نائب تحصیلدار یا پھر کارپوریشن کے ہیلتھ آفیسر کمشنر کے خلاف کاروائی و مقدمہ درج کروائیں اور یہ تجویز جنرل بورڈ میٹنگ میں لاکرکے ہمت دکھائیں، اور دستاویز کی انکوائری کرنا جنم داخلہ دینا نا دینا یہی آفیسران کی ذمہ داری تھی اور انھوں نے بوگس جنم داخلہ جاری کیا ہے ان لوگوں پر مقدمہ درج ہونا چاہیے موصوف نے کہا کہ مَیں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آج آپ مئیر و نائب مئیر بنے ہو تو ایسے قصور وار آفیسران کے خلاف ایف آئی آر FIR درج کروگے عوام کو گمراہ کرنا چھوڑ دو آپکے جو اختیارات میں ہے وہ کام کریں جن لوگوں نے بوگس دستخط اور غلط کام کیے ایسے آفیسران کی بجائے عریضہ داروں پر مقدمہ درج کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیاگیا ہے 1044 افراد پر FIR کی گئی انکی کوئی غلطی نہیں ہے وہ سب مالیگاؤں کے شہریان ہیں انکے پاس کاغذات ہیں ایک بھی بنگلہ دیشی و روہنگیاہی نہیں ملا سوال یہ ہے کہ جنھوں نے جنم داخلہ جاری کیے ہیں وہ آفیسران گنہگار ہیں ان آفیسران کے خلاف کاروائی کرنا یہ ہماری مئیر و نائب مئیر سے مطالبہ ہیں اس موقع پر سلمان انیس، اشتیاق قریشی، سکندر پہلوان، سلمان شیخ سلیم، الطاف ڈرم والا، شفیق فٹر، خالد سکندر، جمال ناصر، مقصود (رمضو ممبر) نعیم احمد 43، عبدالاحد انصاری عطاء بھائی وغیرہ موجود تھے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے