اور جب BMC مہا سبھا میں بی جے پی نے ٹیپو سلطان کے نام سے روڈ منسوب کرنے کی تجویز پیش کی
ٹیپو سلطان، مہارانی لکشمی ،اکبر بادشاہ، گرونانک، شیوا جی مہاراج، ہندوستان کے عظیم ہیرو تھے
ممبئی : 16 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) آج کل مالیگاؤں سے لیکر ممبئی اور پوریا ریاست ہی نہیں بلکہ پورے مہاراشٹر میں ٹیپو سلطان کی تصویر لگانے پر ہنگامہ مچا ہوا ہے جبکہ ٹیپو سلطان آئین ہند کی اصل کتاب جو پارلیمنٹ کی لائبریری میں موجود ہیں جسے ملک کے عظیم ہیرو کی تصاویر سے خوبصورتی سے سجایا گیا اس میں بھی ٹیپو سلطان، مہارانی لکشمی ،اکبر بادشاہ اور گرونانک، شیوا جی مہاراج، مہاتما گاندھی، امبیڈکر، سمیت تمام مذاہب کے وہ رہنما جنہوں نے آزادی کی لڑائی میں حصہ لیا یا اس سے قبل انگریزوں سے مزاحمت کرتے ہوئے ملک کی حفاظت کی اور شہید ہوگئے ۔آج ان عظیم شخصیات کے نام و تصاویر موجود ہیں اور آج انکے نام پر گندی سیاست ہورہی ہے ۔اپکو بتا دیں کہ آج مہاراشٹر سمیت ملک بھر میں بی جے پی مسلم حکمرانوں کے خلاف زہر افشانی کررہی ہے جو کبھی ووٹ کی سیاست کیلئے انکی طرف دار بھی رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بامبے میونسل کارپوریشن BMC کی جنرل بورڈ میٹنگ جو 2013 میں منعقد کی گئی تھی۔اس میٹنگ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارپوریٹروں کی طرف سے شیواجی نگر مارگ نمبر 4، جو ممبئی کے 'ایم/ایسٹ' سیکشن میں باجی پربھو دیش پانڈے مارگ سے شروع ہوتا ہے، 'شہید ٹیپو سلطان مارگ' کا نام دینے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ اسے بی ایم سی کی اس وقت کی تعمیراتی کمیٹی نے منظوری دی تو موجودہ میئر محترمہ ریتو تاوڑے اس کمیٹی کی رکن تھیں۔ اور اس قرارداد کے حمایتی بی جے پی ممبئی کے موجودہ صدر اور ایم ایل اے امیت ساٹم تھے۔کیا اس حقیقت کو چیف منسٹر دیویندر فڑنویس بھول گئے؟ کی انہیں بی جے پی کا ماضی یاد نہیں جو آج ٹیپو سلطان کے نام کی مخالفت کر سیاست کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر بی جے پی کی اس تجویز کا ایک فوٹو بھی وائرل ہورہا ہے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ کیا بی جے پی مہاراشٹر کی گنگا جمنی تہذیب کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہے،آپ اس ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیں، اس ذمہ داری سے آگاہ رہیں۔ اور سب کو ساتھ لیکر چلیں ۔ یہ مت بھولیں کہ یہ چھترپتی شیواجی مہاراج کا مہاراشٹر ہے، ریاست کے لوگوں کو امن کے ساتھ مل جل کر رہنے دیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com