مجلس نے جذباتی سیاست کر مسلمانوں کا سودا کیا، سیکولر پارٹیوں نے بھی مسلمانوں کا استحصال کیا :آصف شیخ



مجلس نے جذباتی سیاست کر مسلمانوں کا سودا کیا، سیکولر پارٹیوں نے بھی مسلمانوں کا استحصال کیا :آصف شیخ 


اسلام پارٹی کا ریاست گیر کنونشن، پارٹی کو مہاراشٹر میں وسیع کرنے کا فیصلہ ،اورنگ آباد سمیت ریاست کے ہزاروں افراد کی شرکت 



مالیگاؤں : 15 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) سیکولر پارٹیوں نے ہمیشہ مسلمانوں کا استحصال کیا ہے۔ مسلمانوں کا ووٹ لے کر مسلمانوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا۔ سیکولر پارٹیاں اگر مسلمانوں کے تئیں خلوص اور نیک نیتی سے کام کرتیں تو ریاست میں مجلس کو پاؤں پارنے کا موقع نہیں ملتا مجلس اتحاد مسلمین نے ہمیشہ ایسی سیاست کی ہے جس سے برادران وطن میں مسلمانوں کے تئیں نفرت بڑھی ہے وہ بر انگیختہ ہوئے ہیں۔ ریاست بھر میں جنم داخلہ معاملے سے لے کر آنے الے دنوں میں دورات تغیر نام ای ای ریویژن (SIR ) کے کام میں انڈین سیکولر لار ویسٹ اسمبلی آف مباراشٹر بنام اسلام پارٹی معاونت رہنمائی اور مدد کرے گی۔ اس طرح کا واضح اور با مقصد پیغام اسلام پارٹی کے قائد شیخ آصف نے دیا موصوف آج ڈائمنڈ لانس میں منعقدہ ایک ریاست گیر کنونشن سے مخاطب تھے۔ اس کنونشن کی صدارت اسلام پارٹی کے قومی صدر تو یہ خطیب نے کی جب کہ یہاں اورنگ آباد، ناندیز، جالنہ پربھنی، بیڑ ،لاتور، سلوڑ، دھولیہ، چالیس گاؤں ، جلگاؤں منماز، ناسک، ممبئی ، گونڈی، ممبرا ، بھیونڈی کے علاوہ کولہا پور، شولا پور، امراوتی اور گجرات کے سورت اور احمد آباد شہر سے سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔یہاں آصف شیخ نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین نے ہمیشہ مسلمانوں کا استعمال کیا ۔اب ہمیں جذباتی سیاست سے اوپر اٹھ کر قوم و ملت کیلئے ہمیں خدمات انجام دینا ہوگا ۔تعمیر و ترقی اور مسلمانوں کے حقوق کے لئے لڑنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ریاست میں اسلام پارٹی کو وسیع کریں گے لیکن قوم وملت کے لئے، حق و انصاف کے لئے تعلیم کیلئے، ظلم و زیادتی کے خلاف لڑینگے ۔موصوف نے کہا کہ ٹکٹ فروخت کر کے روپیہ پیسہ کمانا ہمارا مقصد نہیں ۔ قوم کا سودا کرنے والوں کو لتاڑتے ہے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ کارپوریشن چناؤ میں -ایسے افراد کا چہرہ آشکار ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنم داخلہ معاملہ اور SIR کے لئے ریاست کے مسلمانوں کی مدد کی جائے گی۔ آصف شیخ نے کہا کہ MIM نے مسلمانوں کی کوئی مدد نہیں کی ، وٹ لینے کے لئے دورہ کیا جاتا ہے۔ مسلمانوں کے مسائل کی یکسوئی کے لئے کوئی دورہ نہیں ہوتا کوئی تعمیراتی کام نہیں کئے جاتے کوئی فلاحی کام نہیں ہوتا۔ سیکولر پارٹیوں پر تنقید کرتے ہوئے شیخ آصف نے کہا کہ سیکولر پارٹیوں نے ہمیشہ مسلمانوں کا استحصال کیا ہے۔ مسلمانوں پر کوئی توجہ نہیں دی، انہیں پسماندہ کرنے کی کوئی کسر باقی نہیں رکھی گئی، اگر یہ پارٹیاں ایماندار ہے ہوتیں تو ریاست میں مجلس کو جگہ نہیں ملتی اور ہم بھی اپنی پارٹی بنانے کا نہیں سوچتے لیکن سیکولر پارٹیوں نے ہمیشہ مسلمانوں کا استحصال کیا، ووٹ لے لی اور دھوکہ دیا۔ شیخ آصف نے آئے ہوئے مندوبین سے کہا کہ اسلام پارٹی میں شامل ہونے سے پہلے آپ ہمارا فارم لے کر جائیں ، سوچیں ، پرکھیں اور اپنے شہروں میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے رضا مندی ظاہر کریں ، پھر ہم وہاں پارٹی کا قیام عمل میں لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاست میں کہیں بھی مسلمانوں کو پریشان کیا گیا تو ہم کلکٹر تحصیل دار، پرانت، پولس انتظامیہ سے بات کرنے آئیں گے۔ موصوف نے پارٹی کے آبزرور کی تقرری کا فیصلہ کرنے اور اس کے بعد اس کی وسعت کرنے کا عندیہ بھی ظاہر کیا۔ اس کنونشن میں میئر سمیت اسلام پارٹی کے 35 کارپوریٹرس کا استقبال کیا گیا۔بہت سارے مند و بین اور شرکاء نے شیخ آصف اور میئر کا بھی استقبال کیا۔ قرآت سے کنونشن کا آغاز ہوا اور راشٹریہ گیت سے اختتام ۔ یہاں اسلام پارٹی کے عہدیداران ، کارپوریٹرس اور بیرون شہر سے سرکردہ افراد اور مند و بین شریک تھے۔ خصوصی طور پر اورنگ آباد سے شفاء ہوٹل کے مرزا اسلم بیگ، کلیم قریشی گروپ سمیت اورنگ آباد کے سیکڑوں افراد مجلس کو چھوڑ کر مالیگاؤں پہنچے اور سماج وادی پارٹی کے عبدالرؤف شیخ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے