جنم داخلہ معاملہ، اسکولوں کو بجٹ، راستوں کی تعمیر، پاور لوم صنعت بجلی سبسڈی، سولار اسکیم کا صحیح نفاذ اور...
اوقاف کی جائیداد کے تحفظ و بقاء اور اتی کرمن کو ختم کرنے جیسے مسائل لیکر ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی ممبئی اسمبلی اجلاس کیلئے روانہ
مالیگاؤں :23 فروری ( پریس ریلیز ) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ممبئی بجٹ اجلاس میں شرکت سے قبل دارالخیر رابطہ آفس پر پریس کانفرنس لی، اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA نے کہا کل 23 فروری سے مہاراشٹر اسمبلی بجٹ اجلاس شروع ہورہا ہے جو 25 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا اور 6 مارچ کو بجٹ پیش ہوگا ہم نے مالیگاؤں شہر کے مسائل اسکے سدباب کیساتھ شہر کی تعمیر و ترقی کے کاموں پر منصوبہ بندی کی ہے حکومت سے حقوق و مطالبات رکھیں ہیں نگر وکاس اور اقلیتی محکمے سمیت مختلف محکموں سے مالیگاؤں کی ترقی کیلئے فنڈز کا مطالبہ کیا ہے اسکولوں کی نئی تعمیرات کیلئے 22 کروڑ روپے اور خستہ حال اسکولوں کی عمارتی درستگی کیلئے 9 کروڑ روپے کا مطالبہ کیاجاچکا ہے شہر کے روڈ راستوں کی تعمیر کیلئے 20 کروڑ روپے اقلیتی محکمہ سے کی ہے اسکولوں کیلئے ایجوکیشن منسٹر سے مشورے سے اقلیتی شعبہ میں مطالبہ کیا ہے ماضی میں اجیت دادا پوار نائب وزیر اعلیٰ و مالیات نے مثت فیصلہ کیا تھا ہمیں امید ہے کہ اس پر بجٹ ملے گا 6 مارچ سے قبل ہماری کوشش رہے گی جدوجہد کریں گے مزید مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ جنم داخلہ معاملہ سمیت مالیگاؤں ایک پاورلوم صنعتی شہر ہے بجلی سبسڈی و سولار اسکیم سے منسلک شعبے میں جو مرکزی حکومت نے شرائط رکھی ہے گھریلو صارفین کیلئے فی سال بجلی کا استعمال تعین وغیرہ اس نوٹیفکیشن کو کینسل کیا جائے مساجد مدارس خانقاہوں قبرستانوں اوقاف کی جائیداد املاک پر وقف ترمیمی ایکٹ کے تحت بہت سارے اندیشے ہے اگر ان املاک کا رجسٹریشن حکومت میں نہیں کرسکے تو یہ حکومت کے زیر قبضہ ہوجاۓ گی اس سنگین صورتحال پر جو جدوجہد جاری ہے اس میں کچھ حد تک ہم کامیاب رہے بہت ساری اوقاف کی جگہوں پر ناجائز قبضہ ہیں اور وقف کی ملکیت کے باوجود مسلمانوں کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہے اگر حکومت میں دستاویزی رجسٹریشن نہیں کروائی گئی تو اندیشہ ہے کہ وہ وقف کی املاک سے نکل کر حکومت کے قبضے میں چلی جاۓ گی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ مالیگاؤں کی عوام نے جن امیدوں توقعات پر فتح دلائی ہے بہ حیثیت MLA کے رمضان المبارک کے روزے اور عبادات تراویح کی امامت جیسی ماحول میں ممبئی جانا میری ذمہ داری ہے مالیگاؤں کیلئے نمائندگی کروں گا نمائندے کا سوال کارپوریشن الیکشن کے اسٹینڈنگ کمیٹی چناؤ پر مجلس کیا موقف ہے؟ مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ مجلس کے 21 کارپوریٹرز میں ہر سال چار کارپوریٹر کے نام کی قرعہ ہوگی وہ اسٹینڈنگ کمیٹی کا ممبر ہوگا پانچ سال 20 کارپوریٹر ممبر نامزد ہونگے ایک کارپوریٹر کو کسی عہدے پر شامل کیا جائے گا یہی لوگ اپنی صوابدید پر کارپوریشن کی روایت کے مطابق اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین منتخب کریں گے ان پر پارٹی کا دباؤ نہیں ہوگا ہم نے طے کیا ہے کہ ان اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبران سے کوئی پارٹی فنڈ نہیں لیا جاۓ گا موصوف نے اپنی خاص توجہ دلائی کہ اتی کرمن غیر قانونی قبضہ کو نکالنے کے لیے کارپوریشن کمشنر سے ملاقات و مطالبہ پیش کیا ہے ساتھ ہی اسمبلی اجلاس میں نگر وکاس محکمہ کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے مطالبہ کروں گا کمشنر کو اس بات کا پابند کیا جاۓ اتی کرمن ایک سماجی بیماری بن گئی ہے پیدل سواروں رکشہ سے چلنا مشکل ہوگیا ہے حادثات رونما ہورہے ہیں ٹرافک پولس عملے کی کارکردگی مشکوک ہے اس مسئلہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران کو ایک ساتھ اس پر کام کرنا ہوگا ووٹ بینک سے اوپر اٹھ کرکے متحد ہوکر اتی کرمن کے خلاف کام کرنا چاہیے مئیر اور نائب مئیر اپنی ذمہ داری ادا کریں میڈیا کے توسط سے میرا ان دونوں سے مطالبہ ہے پورے شہر سے اتی کرمن ختم ہونا چاہیے.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com