رمضان المبارک و عید کے مدنظر اہم شاہراؤں پر CCTV کیمرے کی تنصیب کیلئے محکمہ پولیس کو مکتوب
مالیگاؤں: 23 فروری ( پریس ریلیز ) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کے توسط سے اسلام پورہ وارڈ نمبر 13 کے معاون کارپوریٹر شیخ سلمان شیخ سلیم نے شہر ڈی واے ایس پی سدھارتھ بروال کو مطالباتی مکتوب دیا ہے ان دنوں عالم اسلام کا مبارک و متبرک مہینہ سایہ فگن ہے اس مبارک مہینے میں عامتہ المسلمین کی ایک بڑی تعداد عبادات کیساتھ مصروفیات میں بڑھ جاتی ہے اور آنے والے دنوں میں عالم اسلام کے دو بڑے اہم تہوار میں سے ایک عیدالفطر کے پیش نظر بازار میں مزید اضافہ و رونق آجاتی ہے ایسے میں شہیدوں کی یادگار، قدوائی روڈ، کمہار باڑہ، سردار چوک، انجمن چوک، بھکو چوک، محمد علی روڈ وغیرہ سمیت مختلف علاقوں میں رمضان عید بازاروں میں فوری طور پر مقامی پولس انتظامیہ CCTV کیمرے لگائے، اور اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ رمضان عید بازار میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین خریداری کے لیے پہنچتی ہیں ہجوم بھیڑ بھاڑ رہا کرتی ہیں ٹرافک نظام درست کرنے کے ساتھ ساتھ دکانداروں اور گاہکوں کو کوئی دشواری نہ ہو اسکے لیے فوری طور پر CCTV کیمرہ لگایا جائے تاکہ عوام کو بھی راحت ہو اور شہریان سکون و اطمینان کیساتھ بلا خوف و خطر رمضان عید کی خریداری کرسکیں.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com