نادیڑ،دھولیہ،نندوربار اور ایوت محل میں I.S.L.A.M پارٹی کوآرڈینیٹرس کی نامزدگی، پارٹی کو وسیع کرنے کا عزم
حیدر علی،انصاری وسیم اکرم، آمین قریشی اور اویس الدین کی مالیگاؤں آمد،شیخ رشید بھون پر استقبال
فرقہ پرستوں سے لڑنے ،عوامی مسائل حل کرنے اور سیاسی و سماجی خدمات دینے کا پیغام
مالیگاؤں : 23 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرنے والی انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی نے مہاراشٹر میں اپنے دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے عوام کی خواہش پر اپنی کارکردگی شروع کردی ہے ۔اس ضمن میں گزشتہ ہفتہ ایک صوبائی سطح پر مہاراشٹر کے دیگر شہروں کے سیاسی و سماجی شخصیات نے مالیگاؤں پہنچ کر اسلام پارٹی کے بینر تلے اپنی خدمات پیش کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا ۔اسی سلسلے میں مہاراشٹر کے مختلف شہروں کے نمائندہ شخصیات نے مالیگاؤں پہنچ کر آصف شیخ کی پارٹی کو اپنے شہروں میں شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اور اسی کے چلتے نادیڑ ضلع میں اسلام پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے مالیگاؤں تشریف لائے حیدر علی اور انکے ساتھیوں نے اسلام پارٹی میں شمولیت اختیار کی، حیدر علی کو نادیڑ ضلع کوآرڈینیٹر نامزد کیا گیا ہے اسی طرح دھولیہ ضلع سے وسیم اکرم انصاری بھی گزشتہ رات اپنے درجنوں ساتھیوں کے ساتھ مالیگاؤں تشریف لائے اور وسیم اکرم کو بھی دھولیہ ضلع کا کوآرڈینیٹر نامزد کیا گیا اس کے علاوہ نندور بار سے آمین قریشی اور ایوت محل ضلع سے اویس الدین شرف الدین کو اسلام پارٹی کا کوآرڈینیٹر نامزد کیا گیا ۔اس موقع پر شیخ رشید بھون پر چاروں ضلع کے کوآرڈینیٹرس کو نامزدگی کا مکتوب پارٹی کے قومی صدر نوید خطیب نے پیش کیا جبکہ آصف شیخ نے مفلر پہنا پر انکا استقبال کیا ۔یہاں آصف شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ وسیم اکرم دھولیہ، نادیڑ سے حیدر علی، نندوربار سے آمین قریشی اور ایوت محل سے اویس الدین سماجی سیاسی میدان میں کام کرنے کا بہتر تجربہ رکھتے ہیں، عوامی مسائل حل کرتے ہیں اور فرقہ پرستوں سے دو دو ہاتھ کرتے ہوئے اقلیتیوں کو انصاف دلانے کی کوشش کرتے ہیں اور انہیں ہم نے اسلام پارٹی کا کوآرڈینیٹر نامزد کیا ہے تاکہ یہ حضرات مزید تندہی سے عوامی کام کاج کر سکیں اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد کرسکیں، اسی طرح اسلام پارٹی کے بینر تلے یہ افراد اپنے اپنے علاقوں میں تعمیر و ترقی کے کام بھی انجام دینگے اس کے علاوہ پارٹی اسلام کو مزید مضبوط کرینگے ۔اسلام پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کے لیے مضبوط کرینگے ۔آصف شیخ نے انہیں ہدایت کے ساتھ نیک خواہشات پیش کی اور کہا کہ اپنے اپنے اضلاع میں پارٹی کو گھروں گھر پہنچا کر عوام کے دلوں میں جگہ بنائیں گے ایسی امید کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے دیگر شہروں سے عوام رابطے میں ہیں اور جوق در جوق مالیگاؤں پہنچ کر اسلام پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔عید بعد ہم مالیگاؤں سے مہاراشٹر کے ان شہروں میں دورہ کرینگے اور پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے جدوجہد کرینگے تاکہ عوامی مسائل حل کئے جاسکے ۔اس موقع پر اسلام پارٹی کے گٹ نیتا خالد حاجی کے علاوہ پارٹی کے دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com