پانچویں منزل سے کارپوریشن کی لفٹ نیچے گری، کرشماتی طور پر آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی سمیت کئی صحافی و کارپوریٹر بچ گئے



پانچویں منزل سے کارپوریشن کی لفٹ نیچے گری، کرشماتی طور پر آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی سمیت کئی صحافی و کارپوریٹر بچ گئے


کارپوریشن کی اس لاپرواہی سے کارپوریٹرس و عوام ناراض، انکوائری کا مطالبہ 


مالیگاؤں : 7 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) کارپوریشن میں میئر و ڈپٹی میئر کو مبارک باد دینے آئے آصف شیخ نے میڈیا کے سامنے میئر و ڈپٹی میئر کو مبارک باد پیش کرنے کے بعد کارپوریشن کی پانچویں منزل سے آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی نیچے کی جانب بذریعہ لفٹ آنے ہی والے تھے کہ لفٹ میں زیادہ لوگوں کے آنے سے لفٹ نیچے گر گئی اور دوسرے منزلہ پر کرشماتی طور پر اٹک گئی ۔اس درمیان کارپوریشن کمشنر و اسٹاف اور پولس انتظامیہ نے فوری طور پر بچاؤ کام کیا اور لفٹ کے کچھ حصوں کو توڑ کر لوگوں کو باہر نکالا ۔اس لفٹ میں تقریباً 20 افراد شامل تھے ۔آصف شیخ نے اندر سے پہلے صحافیوں کو باہر نکالنے کیلئے انتظامیہ سے کوشش کی اور پھر دھیرے دھیرے سب افراد کو بحفاظت باہر نکالا گیا ۔آخر میں آصف شیخ بھی لفٹ سے بحفاظت باہر نکلے ۔اس لفٹ میں آصف شیخ، مستقیم ڈگنیٹی ،کارپوریٹر نعیم قریشی ،آمین فاروق، شیخ وہاب، جلیل دادا ،شفیق بھنیہ، عبد المطلب، نوید خطیب کے علاوہ کئی اردو مراٹھی و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے ۔اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد اور شہریان کی دعائیں ہمارے ساتھ ہمیشہ سے رہی ہے اور اسی لیے اللہ نے ہمیں آج کامیابی دی اور اللہ تعالیٰ کی مدد و حکمت سے آج ہم لفٹ حادثہ ہونے کے باوجود بحفاظت ہیں ۔اللہ تعالیٰ ہم سے شہریان کی خدمت لینا چاہتا ہے اور ہم ان شاء اللہ عوام کی خدمت و شہر کی تعمیر و ترقی اور حفاظت کا کام کرینگے ۔خیال رہے کارپوریشن کی کس غلطی سے لفٹ خراب ہوئی؟ اس پر انکوائری کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے ۔کارپوریشن کی لفٹ اگر اوور لوڈ ہوتی ہے تو سگنل ظاہر ہو جاتا ہے لیکن یہاں لفٹ ڈائریکٹ نیچے کی جانب سے گری جس سے ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے