مالیگاؤں کارپوریشن پر سیکولر فرنٹ کا ہی میئر بنے گا، ان شاء اللہ، آصف شیخ کی پارٹی ورکروں اور ذمہ داران سے اپیل


مالیگاؤں کارپوریشن پر سیکولر فرنٹ کا ہی میئر بنے گا، ان شاء اللہ، آصف شیخ کی پارٹی ورکروں اور ذمہ داران سے اپیل 



عوام اور بالخصوص پارٹی کے ذمہ داران و ورکر جیت کی خوشی میں آتش بازی و ڈھول باجے سے پرہیز کریں



مالیگاؤں : 6 فروری (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پر ان شاء اللہ سیکولر فرنٹ کا ہی میئر بنے گا ۔پارٹی کے ورکروں اور ذمہ داران کو اطمینان رکھنا چاہیے کہ اسلام پارٹی اور سماجوادی اور کانگریس پارٹی کے اتحاد سے کارپوریشن پر ہم ہرا پرچم لہرانے جارہے ہیں اور اللہ کی ذات سے امید ہے کہ کل 7 فروری کو مالیگاؤں کارپوریشن پر اسلام پارٹی کا میئر بنے گا ۔اس خوشی و جیت کے موقع پر شہریان بالخصوص اسلام پارٹی و سماجوادی پارٹی کے ورکروں ،ذمہ داران و ہمدردان سے اپیل کرتا ہوں کہ کسی بھی قسم کی کوئی آتش بازی، پٹاخہ بازی اور ڈھول تاشے بجانے سے پرہیز کریں، کسی کی دل آزاری نہیں کرنا ہے ۔ہمیں اب شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے خدمات انجام دینے کیلئے فکر مند رہنا چاہیے ۔ایک دوسرے کو مبارکباد ضرور دیں لیکن غیر شرعی کام نہ کریں اور کسی کی دل آزاری نہ کریں ۔امن و محبت کے ساتھ شہر کی تعمیر و ترقی میں سیکولر فرنٹ کا ساتھ دیں ۔اس طرح کی اپیل آصف شیخ رشید نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے جاری کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے