شیو سینا میئر و ڈپٹی میئر عہدہ کیلئے میدان میں اتری ، ایم آئی ایم کی جانب سے حافظ عبداللہ مفتی اسمٰعیل نے ڈپٹی میئر کا فارم داخل کیا



شیو سینا میئر و ڈپٹی میئر عہدہ کیلئے میدان میں اتری ، MIM کی جانب سے حافظ عبداللہ مفتی اسمٰعیل نے ڈپٹی میئر کا فارم داخل کیا



میئر و ڈپٹی میئر عہدہ کیلئے اب تک 13 فارم داخل ،7 فروری کو ووٹنگ


مالیگاؤں : 3 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ)مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پر اقتدار حاصل کرنے کیلئے جہاں اسلام پارٹی و سماجوادی پارٹی نے میئر و ڈپٹی میئر عہدہ کیلئے نسرین شیخ و شان ہند کا فارم داخل کیا ہے وہیں آج آخری تاریخ ہونے کے سبب شیو سینا شندے گروپ کی جانب سے لتا سکھا رام گھوڑکھے نے میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے نریندر سونونے اور نلیش کاکڑے نے شیو سینا کی جانب سے فارم داخل کیا ،انہوں نے آج شیو سینا شندے گروپ کے ذمہ داران کیساتھ کارپوریشن کے شہر سیکرٹری ساجد انصاری کو اپنا عریضہ فارم پیش کیا ۔اسی طرح مالیگاؤں کارپوریشن میں ڈپٹی میئر عہدہ کیلئے مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل کے فرزند کارپوریٹر حافظ عبد اللہ فیصل نے بھی MIM کی جانب سے فارم داخل کیا ہے ۔خیال رہے اسلام پارٹی و سماجوادی پارٹی اور شیو سینا و مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے فارم داخل کئے گئے ۔ان میں اب تک میئر کیلئے 5 فارم اور ڈپٹی میئر کیلئے 8 فارم داخل کئے گئے ہیں ۔میئر و ڈپٹی میئر عہدہ کیلئے 7 فروری کو کارپوریشن کے جنرل میٹنگ ہال میں ووٹنگ ہوگی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے