میئر ڈپٹی میئر عہدہ کیلئے چھ عریضہ فارم فروخت



میئر ڈپٹی میئر عہدہ کیلئے 6 عریضہ فارم فروخت


مالیگاؤں : 31 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ 7 ف و فروری کو صبح گیارہ بجے مالیگاؤں کارپوریشن کی خصوصی جنرل بورڈ میٹنگ میں ہوگا اور اس کیلئے ڈویژنل کمشنر نے ضلع کلکٹر اور انکے نمائندوں کو پریسائڈنگ آفیسر مقرر کیا ہے ۔اس ضمن میں مالیگاؤں کارپوریشن کے شہر سیکرٹری ساجد انصاری کے توسط سے ملی تفصیلات کے مطابق میئر چناؤ کیلئے عریضہ فارم حاصل و جمع کرنے کیلئے تین فروری کی دوپہر دو بجے تک وقت مقرر کیا گیا ہے ۔آج 31 جنوری کو مالیگاؤں کارپوریشن کے میئر عہدہ اور ڈپٹی میئر عہدہ کیلئے 6 فارم فروخت ہوئے ہیں ۔ان میں چار فارم انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کی امیدواری نسرین شیخ خالد نے حاصل کیا جبکہ ڈپٹی میئر عہدہ کیلئے دو فارم سماجوادی پارٹی کی شان ہند نہال احمد نے حاصل کیا ۔اسی طرح کسی دوسری سیاسی پارٹی نے میئر و ڈپٹی میئر عہدہ کیلئے اب تک کسی بھی امیدواروں کیلئے کوئی فارم نہیں حاصل کیا ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا مالیگاؤں کارپوریشن میئر و ڈپٹی میئر چناؤ بلا مقابلہ ہوگا؟ یا پھر مجلس اتحاد المسلمین و شیو سینا اپنے امیدوار دیتی ہے؟ اس پر عوام کی نظریں لگی ہوئی ہیں،

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے