بھارت وکاس اگھاڑی رجسٹرڈ، اعجاز بیگ گٹ نیتا و مدن باپو گائیکواڑ اُپ نیتا بنائے گئے


بھارت وکاس اگھاڑی رجسٹرڈ، اعجاز بیگ گٹ نیتا و مدن باپو گائیکواڑ اُپ نیتا بنائے گئے



مالیگاؤں کارپوریشن میں کام کاج کرنے کیلئے کارپوریشن ایکٹ 31/A کے تحت رجسٹریشن مکمل

مالیگاؤں : 30 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ کے بعد اب سیاسی جماعتیں اپنے کارپوریٹرس کا گروپ رجسٹریشن کروا رہی ہیں ۔اس سے قبل اسلام پارٹی ،سماجوادی پارٹی اور مجلس اتحاد المسلمین کے علاوہ شیو سینا شندے گروپ کے گٹ نیتا بنائے گئے ۔ڈویژنل کمشنر میں ان کارپوریٹرس کے گروپ کا گٹ منتخب کیا گیا ۔اب آج بروز جمعہ کو ناسک سے ملی تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کمشنر آفس میں کانگریس پارٹی  اپنے تین کارپوریٹرس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے دو کارپوریٹرس نے کارپوریشن میں کام کاج کرنے کیلئے قانونی طور پر کارپوریشن ایکٹ 31/A کے تحت ایک اگھاڑی رجسٹرڈ کیا ہے ۔اس اگھاڑی کا نام بھارت وکاس اگھاڑی رکھا گیا ہے ۔اس ضمن میں مزید تفصیلات یہ کہ کارپوریشن کے قانون کے مطابق کارپوریٹرس کو عوامی کام کاج کیلئے اگر زیادہ تیز رفتاری سے کام کرنا ہوتو وہ اس طرح ایک سے دو پارٹی مل کر کم سے کم پانچ اراکین کا گروپ رجسٹریشن کروا سکتے ہیں اسی ضمن میں کانگریس پارٹی اور بی جے پی نے ایک ساتھ آکر گروپ رجسٹریشن کیا ۔اس بھارت وکاس اگھاڑی کے گٹ نیتا اعجاز بیگ بنائے جبکہ اپ نیتا کے طور پر مدن باپو گائیکواڑ کو تقرر کیا گیا ہے، اس طرح کی تفصیلات ناسک سے اعجاز بیگ کے ذرائع سے موصول ہوئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے