مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ میں I.S.L.A.M پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری



مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ میں I.S.L.A.M پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری 


بی جے پی کو کراری شکست،کانگریس کنگ میکر! دیکھیں کس پارٹی کو کتنی سیٹوں پر کامیابی ملی؟ 


مالیگاؤں : 16 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ میں نئی نویلی اسلام پارٹی نے ہرا پرچم لہراتے ہوئے سب سے زیادہ امیدوار کامیاب کرکے سب سے بڑی پارٹی ہونے کا اعزاز اپنے نام حاصل کرلیا ہے ۔اسلام پارٹی نے 46 سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے جس پر انہیں 35 نشستوں پر کامیابی ملی ۔جبکہ دوسرے نمبر پر مجلس اتحاد المسلمین نے 21 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی وہیں تیسرے نمبر پر شیو سینا نے 18 اور کانگریس نے چوتھے نمبر پر 3 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اور ملک کی سب سے بڑی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔بی جے پی کو صرف 2 سیٹوں پر ہی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔


مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کی فاتح سیٹوں کی تفصیل


وارڈ نمبر 2 - 4 سیٹ اسلام پارٹی 
وارڈ نمبر 3 - 3 سیٹ اسلام پارٹی 1 سماجوادی 
وارڈ نمبر 4 - 4 سیٹ اسلام پارٹی 
وارڈ نمبر 5- 4 سیٹ اسلام پارٹی 
وارڈ نمبر 6 - 4 سیٹ اسلام پارٹی 
وارڈ نمبر 7- 3 سیٹ سماجوادی 
وارڈ نمبر 8 - 4 سیٹ اسلام پارٹی 
وارڈ نمبر 15- 1 سیٹ سماجوادی 
وارڈ نمبر 16- 4 سیٹ اسلام پارٹی 
وارڈ نمبر 17- 4 سیٹ اسلام پارٹی 
وارڈ نمبر 20 - 4 سیٹ اسلام پارٹی

سیکولر فرنٹ کی ٹوٹل سیٹ = 40 

مجلس اتحاد المسلمین کی فاتح سیٹ

وارڈ نمبر 7 سے 1 سیٹ 
وارڈ نمبر 13 سے 4 
وارڈ نمبر 14 سے 4
وارڈ نمبر 15 سے 3 
وارڈ نمبر 18 سے 1 
وارڈ نمبر 19 سے 4
وارڈ نمبر 21 سے 4 سیٹ

اس طرح مجلس اتحاد المسلمین کے 21 امیدواروں کو کامیابی ملی ۔


کانگریس پارٹی کے فاتح امیدوار

وارڈ نمبر 18 سے اعجاز بیگ
یاسمین بیگ اور اختر النساء افتخار احمد ۔اس طرح 3 سیٹ کامیاب ہوئیں ۔

شیو سینا

شیو سینا کے 18 امیدواروں کو کامیابی ملی ۔


بی جے پی 

بی جے پی کو صرف دو سیٹوں پر کامیابی ملی ۔


اس طرح مالیگاؤں کارپوریشن عام انتخابات میں 84 نشستوں پر چناؤ میں کامیاب امیدواروں کی وارڈ وائز تفصیلات ظاہر کی گئی ہے۔

خیال رہے کارپوریشن کے چیف الیکشن آفیسر رویندر جادھو جانب سے ابھی تک اس ضمن میں افیشیل اعلان ہونا باقی ہے ۔

اب کارپوریشن پر میئر کون بنے گا؟ اس پر بحث شروع ہوگئی ہے وہیں کانگریس کے کے اعجاز بیگ کو کنگ میکر کے طور پر مانا جارہا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے