مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ:ووٹوں کی گنتی شروع، I.S.L.A.M پارٹی 10 پینل پر و 5 پینل پر ایم آئی ایم جیت کے قریب



مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ:ووٹوں کی گنتی شروع، I.S.L.A.M پارٹی 10 پینل پر و 5 پینل پر ایم آئی ایم جیت کے قریب

مالیگاؤں : 16 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات میں 84 نشستوں میں سے پندرہ جنوری کو ہوئی 83 سیٹوں کی ووٹنگ کے بعد آج 16 جنوری بروز جمعہ کو صبح ساڑھے دس بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی گئی۔اس چناؤ میں وارڈ نمبر 3 وارڈ نمبر 4 ،وارڈ نمبر 5 وارڈ نمبر 6 اور وارڈ نمبر 8 کے علاوہ وارڈ نمبر 15 ،وارڈ نمبر 16 اور وارڈ نمبر 17 و 20 اور وارڈ نمبر 21 میں اسلام پارٹی جیت کے قریب ہے، وہیں وارڈ نمبر 7 و 13 اور وارڈ نمبر 14 اور وارڈ نمبر 18 اور 19 میں مجلس اتحاد المسلمین کو اکثریت ملنے کا امکان ہے ۔ابھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔مزید اپڈیٹ کیلئے انتظار کریں ۔ویسے وارڈ نمبر 18 میں کانگریس پارٹی اور مجلس کے مابین کانٹے کا مقابلہ جاری ہے ۔

وہیں وارڈ نمبر 17 میں اسلام پارٹی نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں اپنا کھاتہ کھولا ہے ۔وارڈ نمبر 17 سے چاروں امیدوار اسلام پارٹی کے امیدوار ہیں جنہوں نے جیت لیا۔ان میں انصاری محمد اسلم خلیل احمد، شاہین بانو منان بیگ، پروین بانو ریاض احمد، محمد خالد عبدالرشید اسلام پارٹی کے جیت گئے،

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے