مالیگاؤں کی حفاظت و تعمیر و ترقی کیلئے عوام نے ہمیں اکثریت دی، اب تمام پارٹیاں سیکولر فرنٹ کو حمایت کریں
کارپوریشن چناؤ میں I.S.L.A.M پارٹی سے 3 ہندو بھائی بھی کامیاب، آصف شیخ کا اظہار تشکر ، پریس کانفرنس سے مخطابت
مالیگاؤں : 16جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) کارپوریشن چناؤ میں I.S.L.A.M پارٹی کو 35 سیٹوں پر کامیابی ملی، وہیں سماجوادی کو 5 سیٹوں پر کامیاب ملی ۔اس طرح سیکولر فرنٹ کو عوام نے 40 سیٹوں پر کامیابی عطا کی ۔ہم اس موقع پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں اور پھر اس چناؤ میں اہم کردار ادا کرنے والے شہریان مالیگاؤں بالخصوص اسلام پارٹی کے ورکروں ،ہمدردوں اور پارلیمنٹری بورڈ کے ذمہ داران اور کامیاب امیدواروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنکی محنت و جدوجہد سے اس طرح کی تاریخی کامیابی ملی ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار کرتے ہوئے آصف شیخ نے کہا کہ جنم داخلہ معاملہ ،ایس آئی ٹی اور دیگر مصائب میں سیکولر فرنٹ کے ذمہ داران نے شہریان کا ساتھ دینے کا عملی ثبوت پیش کیا ۔عوام نے ہمیں اکثریت سے نوازا ۔اب شہر کی دیگر پارٹیوں سے بھی ہم اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلا شرط شہریان کی حفاظت و تعمیر و ترقی کیلئے ہمارا ساتھ دیں اور میئر چناؤ میں ہمارا سپورٹ کریں ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم تمام برادری، تمام مذہب و مسلک کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے مالیگاؤں کی حفاظت کیلئے ہمارا ساتھ دیا، ہم سب کو ساتھ لیکر مالیگاؤں کی ترقی کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی سیکولر ازم کو ماننے والی ہے ۔ہماری پارٹی کی پالیسی سیکولر ہے ۔اسلام پارٹی سے تین ہندو بھائی بھی کامیاب ہوئے ہیں ۔آصف شیخ نے شکست خوردہ امیدوار کو بھی حوصلہ رکھنے کی درخواست کی ۔انہوں نے انکی محنت کو بھی سراہا اور اللہ تعالیٰ کے فیصلے کو حکمت بتایا ۔اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ شیخ رشید صاحب کو چاہنے والا ایک بڑا طبقہ شہر میں موجود ہیں انکے لئے بھی آج خوشی کا دن ہے انکی محنت کام آئی ۔آصف شیخ نے مستقیم ڈگنیٹی سمیت سماجوادی پارٹی کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com