میئر کس وارڈ سے ہوگا؟ I.S.L.A.M پارٹی لیڈر آصف شیخ کا خطاب ، رو رو کر ووٹ مانگنے والوں کو پانی پلا کر واپس بھیج دو



میئر کس وارڈ سے ہوگا؟ I.S.L.A.M پارٹی لیڈر آصف شیخ کا خطاب ، رو رو کر ووٹ مانگنے والوں کو پانی پلا کر واپس بھیج دو




مالیگاؤں : 5 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن چناؤ کو لیکر انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کارنر میٹنگ کے ذریعے عوام میں رائے عامہ ہموار کررہی ہے ۔گلشیر نگر وارڈ نمبر 21 سے شروع کی گئی اسلام پارٹی کی کارنر میٹنگ وارڈ نمبر 17 نعمانی نگر ،رونق آباد وارڈ میں پہنچ گئی اس میٹنگ میں آصف شیخ رشید نے کہا کہ اس وارڈ میں ہمارے اور عوام کے بیچ برسوں پرانا رشتہ ہے اور ہم ہر دن ملتے جلتے رہتے ہیں، عوام کے دکھ سکھ میں ساتھ رہتے ہیں، اس وارڈ سے شیخ رشید نے جنہیں 20 سال امیدواری دی وہ غداری کرنے لگے، عوام ایسے بے شرم لوگوں کو کراری شکست دیں، آصف شیخ نے کہا کہ اس وارڈ سے عبد المنان بیگ، خالد حاجی، اسلم انصاری ، ریاض میمن جیسے عوامی خدمت گزار نمائندے ہم نے دیئے ہیں، آصف شیخ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس وارڈ سے عوام کارپوریٹر کے ساتھ ہی میئر کو ووٹ دینے والے ہیں ۔اس وارڈ میں ہم بیشمار تعمیری کام کرینگے ۔انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وارڈ میں کچھ لوگ آئیں گے اور رو رو کر ووٹ مانگیں گے انکے رونے سے گھبرانا نہیں ہے بلکہ انہیں پانی پلا کر واپس بھیج دو ۔یہ لوگ صرف ووٹ لینے آتے ہیں اور پانچ سال غائب رہتے ہیں ۔عوام ایسے دھوکہ باز لوگوں سے ہوشیار رہیں ۔انہوں نے عوام سے کہا کہ رکشا نشانی پر ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔اس موقع پر عبد المنان بیگ، اسلم انصاری، احسان شیخ و دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے